گپٹل کے پیر میں صرف دو انگلیاں

0 1,130

گزشتہ دو ون ڈے میچز میں بڑے تیس مار خانوں کے چھکے چھڑا دینے والے مارٹن گپٹل اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہیں۔ اک ایسی ٹیم میں جہاں برینڈن میک کولم جیسے مشہور کھلاڑی موجود ہیں، انہوں نے اپنا مقام بنایا ہے اور ناکامیوں کو اپنی راہ کی رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ انگلستان میں 103 اور 189 رنز کی ناقابل شکست و ریکارڈ ساز اننگز کھیلنے کے بعد اب اگر وہ 5 جون کو ٹرینٹ برج میں انگلستان کے خلاف تیسری سنچری بھی اسکور کر لیتے ہیں تو گویا ریکارڈ بک میں اک نئے کھلاڑی کا اضافہ ہو جائے گا۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ گپٹل ایک حادثے میں اپنے بائیں پیر کی تین انگلیوں سے محروم ہو گئے تھے؟ یعنی ان کے پیر میں صرف دو انگلیاں ہیں؟ جی ہاں، لڑکپن میں ایک فورک لفٹر ان کے بائیں پیر سے گزر گیا تھا جس نے ان کی انگلیاں بری طرح کچلی گئی تھیں اور ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق انہیں نکال دیا گیا۔ یوں گپٹل کے پیر میں صرف دو انگلیاں باقی بچیں۔

نیوزی لینڈ کے ایک ریڈیو 'دی ایج' نے ان کے پیروں کی چند تصاویر شایع کی ہیں، آپ بھی ملاحظہ کیجیے:

martin-guptill-left-foot