شبیر احمد کی گاڑی چوری ہوگئی
پاکستان کے سابق ٹیسٹ باؤلر اور کرک نامہ کے معروف تجزیہ کار شبیر احمد اپنی گاڑی سے محروم ہوگئے۔
شبیر احمد گزشتہ روز ایک عزیز کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے اوکاڑہ شہر آئے تھے جہاں ان کی گاڑی LZQ 2664 نامعلوم افراد چوری کرگئے۔ گاڑی کی مالیت دس لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔
اوکاڑہ سٹی ڈویژن تھانے سے گاڑی کی چوری کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔