زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

شاہد آفریدی تنازع؛ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہ رکنی انضباطی کمیٹی تشکیل دے دی

'سابق' کپتان شاہد خان آفریدی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے اور پی سی بی نے معاملے کی باضابطہ انضباطی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ سابق کھلاڑیوں اور ماہرین کرکٹ کے علاوہ شائقین کی جانب سے شدید دباؤ کے…

پی سی بی نے ٹور رپورٹ پر رائے کے لیے وقار یونس کو طلب کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس سے درخواست کی ہے کہ وہ دورۂ آئرلینڈ سے براہ راست وطن واپس آئیں تاکہ مینیجر انتخاب عالم کی پیش کردہ ٹور رپورٹ پر ان کی رائے لی جا سکے۔ وقار یونس اپنی علیل اہلیہ کے علاج کے لیے آئرلینڈ سے براہ…

شاہد آفریدی کا مرکزی معاہدہ منسوخ، اظہار وجوہ کا نوٹس جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ اور زیر عتاب کھلاڑی شاہد آفریدی کے درمیان تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ شاہد آفریدی کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کا مرکزی معاہدہ (سینٹرل کانٹریکٹ) منسوخ کردیا ہے اور ان کو اظہار وجوہ…

یونس و عمر اکمل کی شاندار بلے بازی، پاکستان کا آئرلینڈ کے خلاف کلین سویپ

پاکستان نے یونس خان اور عمر اکمل کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت آئرلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز میں کلین سویپ کر لیا۔ بیلفاسٹ، شمالی آئرلینڈ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے و آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آئرلینڈ نے نسبتا…

شاہد آفریدی کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا بھر میں معروف بوم بوم آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ آفریدی کو گزشتہ دنوں دورہ ویسٹ انڈیز سے واپسی کے بعد بیان دینے کی پاداش میں کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا۔ بعد ازاں پاکستان…

افغانستان پھر ناکام؛ پاکستان 'اے' کے ہاتھوں 3-0 سے کلین سویپ

پاکستان 'اے' نے افغانستان کو 3-0 سے شکست دے کر مہمان ٹیم کو خالی ہاتھ وطن واپسی پر مجبور کردیا۔ سیریز کے آخری ایک روزہ مقابلے میں گزشتہ دو میچز کی نسبت افغان ٹیم نے حریف ٹیم کا زبردست مقابلہ کیا۔ اوپنر نور علی زادران کی نصف سنچری کی بدولت…

آئرلینڈ کو بدترین شکست ، پاکستان نے 2007ء کا بدلہ چکا دیا

پاکستان نے آئرلینڈ کو با آسانی پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں شکست دے کر ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں اپنی 400 ویں فتح حاصل کر لی۔ پاکستان آسٹریلیا کے بعد 400 فتوحات حاصل کرنے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے۔ عالمی کپ 2011ء میں…

پاکستان 'اے' نے افغانستان کے خلاف سیریز جیت لی

پاکستان 'اے' کے بلے بازوں کی مجموعی کارکردگی نے اسے افغانستان کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز میں فتح دلا دی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان نے شرجیل خان، بابر اعظم اور عمر امین کی نصف…

محمد نبی کی دلیرانہ اننگ بھی افغانستان کو فتح نہ دلا سکی، پاکستان 'اے' فتحیاب

افغانستان کے دورۂ پاکستان کا آغاز ہی شکست کے ساتھ ہوا ہے جو اسلام آباد میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان 'اے' سے 5 وکٹوں سے شکست کھا گیا۔ اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد افغانستان…

'کھسیانی بلی کھمبا نوچے' سابق ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے سعید اجمل کے ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا

ماضی کے عظیم ویسٹ انڈین کھلاڑی سر ویوین رچرڈز نے پاکستان کے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن پر سوالات اٹھاتے ہوئے اسے مشکوک قرار دے دیا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سعید اجمل نے 17 وکٹیں…