[ریکارڈز] بھارت کے خلاف شاہد آفریدی کے چھکوں کی نصف سنچری

ایشیا کپ 2014ء کے اہم مقابلے میں جب شاہد آفریدی نے روی چندر آشون کو آخری اوور میں دوسرا چھکا رسید کرکے پاکستان کی فتح پر مہر ثبت کی تو یہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں شاہد خان کا روایتی حریف کے خلاف 50 واں چھکا تھا۔ یوں شاہد آفریدی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں دو ملکوں کے خلاف پچاس یا اس سے زیادہ چھکے لگانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔

لالا ایک روزہ کرکٹ میں دو ملکوں کے خلاف 50 یا زائد چھکے لگانے والے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں (تصویر: Getty Images)

لالا ایک روزہ کرکٹ میں دو ملکوں کے خلاف 50 یا زائد چھکے لگانے والے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں (تصویر: Getty Images)

اس سے قبل شاہد آفریدی کو سری لنکا کے خلاف 68 مقابلوں میں 63 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل رہا ہے اور اب بھارت کے خلاف بھی چھکوں کی نصف سنچری مکمل کرکے وہ ایک انوکھے مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ شاہد نے بھارت کے خلاف اپنے کیریئر میں اب تک 66 ایک روزہ مقابلے کھیلے ہيں۔

شاہد آفریدی ایک اور ملک کے خلاف پچاس چھکے لگانے کے قریب ہیں۔ زمبابوے کے خلاف 30 مقابلوں میں انہوں نے 47 چھکے لگا رکھے ہیں اور انہیں ایک اور 'نصف سنچری' کے لیے صرف تین چھکوں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی اس وقت سب سے زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ اپنے پاس رکھتے ہيں اور ان کے چھکوں کی کل تعداد 325 ہے اور کوئی کھلاڑی اس دوڑ میں ان کے قریب قریب بھی نہیں۔

ذیل میں شاہد آفریدی کی ایک روزہ کرکٹ میں تمام ملکوں کے خلاف کارکردگی پیش ہے، جن میں چھکوں کی تعداد بھی بیان کی گئی ہے

ایک روزہ کرکٹ میں شاہد آفریدی کی تمام ممالک کے خلاف بیٹنگ کارکردگی

ترتیب چھکوں کی تعداد کے لحاظ سے

بمقابلہ مقابلے رنز بہترین اننگز اوسط اسٹرائیک ریٹ سنچریاں نصف سنچریاں چوکے چھکے
 سری لنکا 68 1215 109 22.09 119.82 2 6 92 63
 بھارت 66 1502 109 25.45 109.23 2 4 157 50
 زمبابوے 30 762 85 31.75 131.15 0 6 50 47
 نیوزی لینڈ 31 795 108* 30.57 119.90 1 6 72 38
 جنوبی افریقہ 39 826 88 22.32 120.58 0 4 75 37
 آسٹریلیا 41 701 56* 17.97 118.41 0 1 66 27
 ویسٹ انڈیز 40 625 76 18.38 93.42 0 4 58 20
 بنگلہ دیش 20 468 124 33.42 143.11 1 1 52 18
 انگلستان 26 476 61 19.83 92.60 0 2 40 15
 نیدرلینڈز 1 55 55* - 305.55 0 1 4 6
 کینیا 5 68 31 17.00 117.24 0 0 7 4
 اسکاٹ لینڈ 2 11 11 9.00 94.73 0 0 3 0
 ہانگ کانگ 1 4 4 4.00 66.66 0 0 0 0
 کینیڈا 1 20 20 20.00 117.64 0 0 2 0
 افغانستان 2 6 6 6.00 54.54 0 0 0 0

Facebook Comments