ٹیگ محفوظات

ریکارڈز

پاکستان ہانگ کانگ مقابلہ ریکارڈز کی نظر سے

ایشیا کپ 2022ء میں پاکستان نے اپنے اہم مقابلے میں ہانگ کانگ کو جس طرح شکست دی ہے، اس نے ریکارڈ بک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ شارجہ میں ہانگ کانگ پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ کی تاب نہ لا سکا اور صرف 38 رنز پر ڈھیر ہو گیا، حالانکہ اسے جیتنے کے

[ریکارڈز] روہت شرما 3,500 ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے بلے باز

ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف بھارت کامیاب ہوا اور تمام تر توجہ سوریا کمار یادَو لے گئے۔ ان کی 26 گیندوں پر 68 رنز کی طوفانی اننگز اور چھ شاندار چھکے آخر میں فتح اور شکست کے درمیان فرق ثابت ہوئے۔ لیکن اس مقابلے کے دوران ایک اہم سنگِ

ایک ایسا ریکارڈ جو کبھی نہیں ٹوٹے گا

کرکٹ کے کچھ ریکارڈز ایسے ہیں جو ہمیشہ قائم رہیں گے، کبھی نہیں ٹوٹیں گے، بلکہ ٹوٹ ہی نہیں سکتے، الّا یہ کہ قانون میں کوئی بنیادی نوعیت کی تبدیلی کر دی جائے۔ گزشتہ روز ایک ایسے ہی ریکارڈ کا دن تھا۔ 1956ء میں 31 جولائی کے دن انگلینڈ کے جم

عبد اللہ شفیق ڈان بریڈمین نہ بن سکے

پاکستان سری لنکا کے خلاف سیریز ہارا تو نہیں، لیکن دوسرے ٹیسٹ نے بہت سے ارمان ٹھنڈے کر دیے ہیں۔ پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلنے کا ارمان اور ساتھ ہی عبد اللہ شفیق کا کرکٹ تاریخ کے ایک بڑے ریکارڈ تک پہنچنے کا ارمان بھی۔

عبد اللہ شفیق تاریخ کے عظیم بلے بازوں کے شانہ بشانہ

پاکستان کے دورۂ سری لنکا کا پہلا ٹیسٹ، اسی میدان پر جہاں سری لنکا چند روز پہلے ہی آسٹریلیا کو اننگز اور 39 رنز سے شکست دے چکا تھا۔ جب پاکستان کو 342 رنز کا ہدف ملا تو پاکستانی شائقین تو ذہنی طور پر شکست کے لیے تیار ہو چکے تھے۔ کسی کے سان

انگلینڈ بھارت کے خلاف اپنے کم ترین اسکور پر ڈھیر

لگتا ہے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست نے انگلینڈ کے حوصلے پست کر دیے ہیں۔ اس کی "مہان" بیٹنگ لائن بھارتی باؤلرز کے ہاتھوں میں کھلونا بنی ہوئی ہے۔ ون ڈے سیریز کے آغاز ہی پر انگلینڈ بھارت کے خلاف اپنی تاریخ کے سب سے کم اسکور پر ڈھیر ہو گیا ہے۔

گال ٹیسٹ، ریکارڈز کی نظر سے

سری لنکا نے آسٹریلیا کو اننگز اور 39 رنز سے شکست دے کر سب کو حیران اور پاکستان کو پریشان کر دیا ہے۔ دنیش چندیمل کی تاریخی ڈبل سنچری اور پہلی اننگز میں 554 رنز کے ریکارڈز اس فتح میں سب سے نمایاں رہے۔ یعنی اس میچ میں جہاں انفرادی طور پر بھی

[ریکارڈز] ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا ہدف

یہ "نیا انگلینڈ" ہے جناب! حال ہی میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن نیوزی لینڈ کو کلین سوئپ کرنے والا انگلینڈ۔ اِس سیریز میں انگلینڈ نے تینوں میچز میں کامیابی سے ہدف کا تعاقب کیا۔ پہلے ٹیسٹ میں 296، دوسرے میں 299 اور تیسرے میں 277 رنز کا۔ لیکن

بوم بوم بمراہ! اسٹورٹ براڈ کو ایک اوور میں 35 رنز

انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2007ء کا وہ بدنامِ زمانہ اوور پھینکا تھا، جس میں بھارت کے یووراج سنگھ نے تمام چھ گیندوں پر چھکے لگائے تھے۔ ایک نئی تاریخ رقم ہوئی اور ساتھ ہی کروڑوں شائقین کو ایک ناقابلِ فراموش یاد نصیب ہوئی۔

سیریز میں سب سے زیادہ رنز، ڈیرل مچل ریکارڈ بُک میں

نیوزی لینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن ہے جبکہ انگلینڈ کا حال یہ ہے کہ پچھلے 20 میں سے صرف 4 ٹیسٹ میچز ہی جیت پایا تھا۔ کپتان اور کوچ سب کی چھٹی ہو گئی اور ایک نئے سیٹ اپ کے ساتھ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترا اور پھر 'چمتکار' کر دیا۔ نیوزی