انگلستان اگلے سال ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا

انگلستان نے اگلے سال موسم گرما کے لیے اپنے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق وہ 2012ء میں ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا۔

انگلستان اس وقت ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ہے (تصویر: Getty Images)

انگلستان اس وقت ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ہے (تصویر: Getty Images)

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرک نامہ کو موصول ہونے والے اعلامیہ میں اگلے موسم گرما میں انگلستان کی مصروفیات کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق ٹیسٹ کی سرفہرست ٹیم ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف مکمل سیریز اور آسٹریلیا کے خلاف 5 ایک روزہ مقابلوں کی سیریز کھیلے گی۔

اگلے موسم گرما کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز سے ہوگا جو لارڈز، ٹرینٹ برج اور ایجبسٹن میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں ٹیمیں تین ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلوں میں نبرد آزما ہوں گی۔

ایک روزہ کرکٹ کی نمبر ایک ٹیم آسٹریلیا پانچ ایک روزہ مقابلوں میں انگلستان سے ٹکرائے گی جس کے بعد اینڈریو اسٹراس الیون جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ مقابلے کھیلے گی جو اوول، ہیڈنگلے اور لارڈز میں ہوں گے۔

بعد ازاں جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلوں کے ساتھ انگلستان کا سیزن اختتام کو پہنچے گا۔

انگلستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز 2012ء

تاریخ بمقام
 17 تا 21 مئی 2012ء  پہلا ٹیسٹ بمقابلہ  لارڈز
 25 تا 29 مئی 2012ء  دوسرا ٹیسٹ بمقابلہ  ٹرینٹ برج
 7 تا 11 جون 2012ء  تیسرا ٹیسٹ بمقابلہ  ایجبسٹن
 16 جون 2012ء  پہلا ایک روزہ بمقابلہ  روزباؤل
 19 جون 2012ء  دوسرا ایک روزہ بمقابلہ  اوول
22 جون 2012ء تیسرا ایک روزہ بمقابلہ  ہیڈنگلے
24 جون 2012ء واحد ٹی ٹوئنٹی بمقابلہ  ٹرینٹ برج

انگلستان بمقابلہ آسٹریلیا 2012ء

تاریخ بمقام
29 جون 2012ء پہلا ایک روزہ بمقابلہ لارڈز
یکم جولائی 2012ء دوسرا ایک روزہ بمقابلہ اوول
4 جولائی 2012ء تیسرا ایک روزہ بمقابلہ ایجبسٹن
7 جولائی 2012ء چوتھا ایک روزہ بمقابلہ ڈرہم
10 جولائی 2012ء پانچواں ایک روزہ بمقابلہ اولڈ ٹریفرڈ

انگلستان بمقابلہ جنوبی افریقہ 2012ء

تاریخ بمقام
 19 تا 23 جولائی 2012ء پہلا ٹیسٹ بمقابلہ اوول
 2 تا 6 اگست 2012ء دوسرا ٹیسٹ بمقابلہ ہیڈنگلے
 16 تا 20 اگست 2012ء تیسرا ٹیسٹ بمقابلہ لارڈز
 24 اگست 2012ء پہلا ایک روزہ بمقابلہ کارڈف
 28 اگست 2012ء دوسرا ایک روزہ بمقابلہ روزباؤل
 31 اگست 2012ء تیسرا ایک روزہ بمقابلہ اوول
2 ستمبر 2012ء چوتھا ایک روزہ بمقابلہ لارڈز
5 ستمبر 2012ء پانچواں ایک روزہ بمقابلہ ٹرینٹ برج
8 ستمبر 2012ء پہلا ٹی ٹوئنٹی بمقابلہ ڈرہم
10 ستمبر 2012ء دوسرا ٹی ٹوئنٹی بمقابلہ اولڈٹریفرڈ
12 ستمبر 2012ء تیسرا ٹی ٹوئنٹی بمقابلہ ایجبسٹن

Facebook Comments