انگلستان اگلے سال ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا
انگلستان نے اگلے سال موسم گرما کے لیے اپنے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق وہ 2012ء میں ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرک نامہ کو موصول ہونے والے اعلامیہ میں اگلے موسم گرما میں انگلستان کی مصروفیات کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق ٹیسٹ کی سرفہرست ٹیم ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف مکمل سیریز اور آسٹریلیا کے خلاف 5 ایک روزہ مقابلوں کی سیریز کھیلے گی۔
اگلے موسم گرما کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز سے ہوگا جو لارڈز، ٹرینٹ برج اور ایجبسٹن میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں ٹیمیں تین ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلوں میں نبرد آزما ہوں گی۔
ایک روزہ کرکٹ کی نمبر ایک ٹیم آسٹریلیا پانچ ایک روزہ مقابلوں میں انگلستان سے ٹکرائے گی جس کے بعد اینڈریو اسٹراس الیون جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ مقابلے کھیلے گی جو اوول، ہیڈنگلے اور لارڈز میں ہوں گے۔
بعد ازاں جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلوں کے ساتھ انگلستان کا سیزن اختتام کو پہنچے گا۔
انگلستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز 2012ء
تاریخ | بمقام | ||||
---|---|---|---|---|---|
17 تا 21 مئی 2012ء | پہلا ٹیسٹ | بمقابلہ | لارڈز | ||
25 تا 29 مئی 2012ء | دوسرا ٹیسٹ | بمقابلہ | ٹرینٹ برج | ||
7 تا 11 جون 2012ء | تیسرا ٹیسٹ | بمقابلہ | ایجبسٹن | ||
16 جون 2012ء | پہلا ایک روزہ | بمقابلہ | روزباؤل | ||
19 جون 2012ء | دوسرا ایک روزہ | بمقابلہ | اوول | ||
22 جون 2012ء | تیسرا ایک روزہ | بمقابلہ | ہیڈنگلے | ||
24 جون 2012ء | واحد ٹی ٹوئنٹی | بمقابلہ | ٹرینٹ برج |
انگلستان بمقابلہ آسٹریلیا 2012ء
تاریخ | بمقام | ||||
---|---|---|---|---|---|
29 جون 2012ء | پہلا ایک روزہ | بمقابلہ | لارڈز | ||
یکم جولائی 2012ء | دوسرا ایک روزہ | بمقابلہ | اوول | ||
4 جولائی 2012ء | تیسرا ایک روزہ | بمقابلہ | ایجبسٹن | ||
7 جولائی 2012ء | چوتھا ایک روزہ | بمقابلہ | ڈرہم | ||
10 جولائی 2012ء | پانچواں ایک روزہ | بمقابلہ | اولڈ ٹریفرڈ |
انگلستان بمقابلہ جنوبی افریقہ 2012ء
تاریخ | بمقام | ||||
---|---|---|---|---|---|
19 تا 23 جولائی 2012ء | پہلا ٹیسٹ | بمقابلہ | اوول | ||
2 تا 6 اگست 2012ء | دوسرا ٹیسٹ | بمقابلہ | ہیڈنگلے | ||
16 تا 20 اگست 2012ء | تیسرا ٹیسٹ | بمقابلہ | لارڈز | ||
24 اگست 2012ء | پہلا ایک روزہ | بمقابلہ | کارڈف | ||
28 اگست 2012ء | دوسرا ایک روزہ | بمقابلہ | روزباؤل | ||
31 اگست 2012ء | تیسرا ایک روزہ | بمقابلہ | اوول | ||
2 ستمبر 2012ء | چوتھا ایک روزہ | بمقابلہ | لارڈز | ||
5 ستمبر 2012ء | پانچواں ایک روزہ | بمقابلہ | ٹرینٹ برج | ||
8 ستمبر 2012ء | پہلا ٹی ٹوئنٹی | بمقابلہ | ڈرہم | ||
10 ستمبر 2012ء | دوسرا ٹی ٹوئنٹی | بمقابلہ | اولڈٹریفرڈ | ||
12 ستمبر 2012ء | تیسرا ٹی ٹوئنٹی | بمقابلہ | ایجبسٹن |