عالمی درجہ بندی 900 سے زائد پوائنٹس حاصل کرنے والے 20 گیند باز

0 1,016

آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے بعد جاری ہونے والی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز ڈیل اسٹین نے 900 پوائنٹس حاصل کرنے کا اہم سنگ میل عبور کیا جسے کرکٹ کی تاریخ میں ان سے قبل صرف 19 گیند باز حاصل کر پائے تھے۔

ڈیل اسٹین اپنے ہم وطن شان پولاک کے بعد دوسرے جنوبی افریقی کھلاڑی ہیں جو عظیم گیند بازوں کی اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں جبکہ وہ فہرست کے واحد کھلاڑی ہیں جو اس وقت کرکٹ کھیل رہے ہیں باقی تمام کھلاڑی ریٹائر ہو چکے ہیں۔

یہ ان تمام گیند بازوں کی فہرست ہے جو اب تک درجہ بندی میں 900 پوائنٹس حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں اور اس فہرست میں موجود گیند بازوں کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ڈیل اسٹین کا یہ کارنامہ کتنا بڑا ہے۔

شمار زیادہ سے زیادہ پوائنٹس کھلاڑی ملک کیریئر کا دورانیہ
1 932 سڈنی بارنیس انگلستان 1901ء تا 1914ء
2 931 جارج لومین انگلستان 1886ء تا 1896ء
3 922 عمران خان پاکستان 1971ء تا 1992ء
4 920 متیاہ مرلی دھرن سری لنکا 1992ء تا 2010ء
5 914 گلین میک گرا آسٹریلیا 1993ء تا 2007ء
6 912 ٹونی لاک انگلستان 1952ء تا 1968ء
7 912 کرٹلی ایمبروز ویسٹ انڈیز 1988ء تا 2000ء
8 911 این بوتھم انگلستان 1977ء تا 1992ء
9 910 میلکم مارشل ویسٹ انڈیز 1978ء تا 1991ء
10 909 شان  پولاک جنوبی افریقہ 1995ء تا 2008ء
11 909 وقار یونس پاکستان 1989ء تا 2003ء
12 909 رچرڈ ہیڈلی نیوزی لینڈ 1973ء تا 1990ء
13 908 ایلن ڈیوڈسن آسٹریلیا 1953ء تا 1963ء
14 907 ڈیرک انڈرووڈ انگلستان 1966ء تا 1982ء
15 905 شین وارن آسٹریلیا 1992ء تا 2007ء
16 903 ایلک بیڈسر انگلستان 1946ء تا 1955ء
17 902 ڈیل اسٹین جنوبی افریقہ 2004ء تا حال
18 901 بل او ریلی آسٹریلیا 1932ء تا 1946ء
19 901 کلیری گریمٹ آسٹریلیا 1925ء تا 1936ء
20 900 بل جانسٹن آسٹریلیا 1947ء تا 1955ء