عالمی درجہ بندی 900 سے زائد پوائنٹس حاصل کرنے والے 20 گیند باز

آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے بعد جاری ہونے والی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز ڈیل اسٹین نے 900 پوائنٹس حاصل کرنے کا اہم سنگ میل عبور کیا جسے کرکٹ کی تاریخ میں ان سے قبل صرف 19 گیند باز حاصل کر پائے تھے۔
ڈیل اسٹین اپنے ہم وطن شان پولاک کے بعد دوسرے جنوبی افریقی کھلاڑی ہیں جو عظیم گیند بازوں کی اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں جبکہ وہ فہرست کے واحد کھلاڑی ہیں جو اس وقت کرکٹ کھیل رہے ہیں باقی تمام کھلاڑی ریٹائر ہو چکے ہیں۔
یہ ان تمام گیند بازوں کی فہرست ہے جو اب تک درجہ بندی میں 900 پوائنٹس حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں اور اس فہرست میں موجود گیند بازوں کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ڈیل اسٹین کا یہ کارنامہ کتنا بڑا ہے۔
شمار | زیادہ سے زیادہ پوائنٹس | کھلاڑی | ملک | کیریئر کا دورانیہ |
---|---|---|---|---|
1 | 932 | سڈنی بارنیس | ![]() |
1901ء تا 1914ء |
2 | 931 | جارج لومین | ![]() |
1886ء تا 1896ء |
3 | 922 | عمران خان | ![]() |
1971ء تا 1992ء |
4 | 920 | متیاہ مرلی دھرن | ![]() |
1992ء تا 2010ء |
5 | 914 | گلین میک گرا | ![]() |
1993ء تا 2007ء |
6 | 912 | ٹونی لاک | ![]() |
1952ء تا 1968ء |
7 | 912 | کرٹلی ایمبروز | ![]() |
1988ء تا 2000ء |
8 | 911 | این بوتھم | ![]() |
1977ء تا 1992ء |
9 | 910 | میلکم مارشل | ![]() |
1978ء تا 1991ء |
10 | 909 | شان پولاک | ![]() |
1995ء تا 2008ء |
11 | 909 | وقار یونس | ![]() |
1989ء تا 2003ء |
12 | 909 | رچرڈ ہیڈلی | ![]() |
1973ء تا 1990ء |
13 | 908 | ایلن ڈیوڈسن | ![]() |
1953ء تا 1963ء |
14 | 907 | ڈیرک انڈرووڈ | ![]() |
1966ء تا 1982ء |
15 | 905 | شین وارن | ![]() |
1992ء تا 2007ء |
16 | 903 | ایلک بیڈسر | ![]() |
1946ء تا 1955ء |
17 | 902 | ڈیل اسٹین | ![]() |
2004ء تا حال |
18 | 901 | بل او ریلی | ![]() |
1932ء تا 1946ء |
19 | 901 | کلیری گریمٹ | ![]() |
1925ء تا 1936ء |
20 | 900 | بل جانسٹن | ![]() |
1947ء تا 1955ء |