زمرہ محفوظات

اردو بلاگ

دنیا کے مشہور ترین کھیلوں میں سے ایک کرکٹ پر اردو بلاگز پڑھیں، جن میں کرکٹ کے چاہنے والے اپنی بے باک رائے کا اظہار کرتے ہیں

پروفیسر کا بین الاقوامی کیریئر خطرے میں؟

پاک-نیوزی لینڈ سیریز کا ٹی ٹوئنٹی مرحلہ بھی برابری کی صورت میں اپنے اختتام کو پہنچا اور اب دونوں ٹیمیں پانچ ایک روزوہ مقابلوں کی بہت اہم سیریز کھیلنے جا رہی ہیں۔ عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں اس سیریز میں پاکستان کی نظریں صرف اور صرف جیت…

کیا مصباح کے سینے پر ایک اور تمغہ سجے گا؟

اکتوبر 1994ء کے ابتدائی ایام اور اپنے قلعے نیشنل اسٹیڈیم میں سخت جدوجہد کرتا پاکستان! 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 258 رنز پر ہی 9 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ جب انضمام الحق اور مشتاق احمد نے باقی رہ جانے والے 56 رنز بنائے اور پاکستان کو شاندار…

انسان دوست شاہد آفریدی

اگر آپ شاہد آفریدی کے بارے میں عام افراد سے دریافت کریں تو منقسم آراء ہی ملیں گی۔ ایک وہ لوگ ہوں گے جو آفریدی کو "بوم بوم" کرکٹر جمع انٹرٹینر" اور "کپتان" مانتے ہیں اور دوسری طرف انہیں جلد باز، ضدی اور خودغرض ماننے والوں کی بھی کمی نہ ہوگی۔…

کیونکہ یونس ریلائبل ہے!

سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں اسپن جادوگر مرلی دھرن کے سامنے جب پاکستان اپنی دوسری اننگز میں صرف 65 رنز کی برتری کے ساتھ 8 وکٹیں گنوا چکا تھا تو پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نوجوان بلے باز نے وسیم اکرم کے ہمراہ 145 رنز کی شراکت داری کے ذریعے…

دبئی ٹیسٹ، پاکستان حوصلہ مند بھی و فکر مند بھی

متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف مسلسل جدوجہد کرنے والی بیٹنگ لائن بالآخر پہلے ہی ٹیسٹ میں چل گئی اور پاکستان نے یونس خان اور سرفراز احمد کی شاندار سنچریوں اور مصباح الحق، اظہر علی اور اسد شفیق کی عمدہ اننگز کی بدولت 454 رنز کا بڑا…

شکست کی 20 سالہ داستان، صرف ایک رن اور 7 وکٹیں

12 سال بعد پاکستان اور آسٹریلیا دو ٹیسٹ مقابلے کھیلنے کے لیے متحدہ عر ب امارات میں موجود ہیں۔ آج سے دبئی میں شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ ایک اہم سیریز کا آغاز کرے گا کیونکہ آسٹریلیا اب تک واحد ٹیم ہے جس نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف…

پاکستان، آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات: بھیانک یادیں، ڈراؤنے خواب

آج صبح جب پاکستان اور آسٹریلیا کے دستے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے لیے اتریں گے تو کپتان مصباح الحق اور یونس خان سمیت متعدد کھلاڑیوں کے ذہنوں پر 12 سال پہلے کی بھیانک یادیں گردش کریں گی جب دونوں ٹیمیں پہلی اور آخری…

پاکستان کا قیادت بحران: لاہور اور کراچی کا مقابلہ اک نئے محاذ پر

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہیڈکوارٹر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہے جہاں سے ملک کی کرکٹ کے تمام بڑے اور اہم فیصلے ہوتے ہیں۔ قیام پاکستان سے لے کر 1992ء تک اکا دکا واقعات کے علاوہ کبھی "کراچی بمقابلہ لاہور" کے افسوسناک تعصب نے سر نہیں اٹھایا۔ لیکن 90ء…

عالمی کپ 2015 کی تیاری: پاکستان کو جوش سے زیادہ ہوش کی ضرورت

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ عالمی کپ 2015 سر پر موجود ہے اور پاکستان دوبارہ قیادت کے بحران سے دوچار ہے۔ ٹھیک چار سال پہلے ہی پاکستان ایسے ہی "مصباح یا آفریدی " پر الجھا تھا اور آج پھر ہم اسی مقام پر کھڑے ہیں۔ یہ سوچے بغیر کہ اب…

سعید اجمل: سانپ گزر گیا، اب لکیر پیٹنے کا فائدہ؟

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سعید اجمل کو نئے باؤلنگ ایکشن کے لیے تیاریاں کرتے دیکھنا اُن کے مداحوں کے لیے ایک حوصلہ افزاء منظر ہے۔ اپنے پیشرو ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی سعید اجمل آجکل کہنی میں خم کے بغیر گیندیں پھینکنے کی مشقیں کررہے ہیں اور…