• Likes
  • Followers
  • Followers
  • Subscribe
  • جمعہ، 15 جنوری 2021
  • تعارف
  • اردو موبائل ایپ
  • عالمی درجہ بندی
  • ہمارے لیے لکھیں
  • رابطہ
  • CricNama English

CricNama CricNama - شائقین کرکٹ کے لئے ایک منفرد ویب سائٹ۔ کرکٹ کی دنیا سے تازہ ترین خبریں، تجزیئے، انٹرویو، اسکور کارڈ اور بہت کچھ

  • ٹیسٹ ممالک
    • آسٹریلیا
    • آئرلینڈ
    • انگلستان
    • بنگلہ دیش
    • بھارت
    • پاکستان
    • جنوبی افریقہ
    • سری لنکا
    • نیوزی لینڈ
    • ویسٹ انڈیز
    • زمبابوے
  • دیگر ممالک
    • اسکاٹ لینڈ
    • افغانستان
    • کینیا
    • کینیڈا
    • متحدہ عرب امارات
    • نمیبیا
    • نیپال
    • نیدرلینڈز
    • ہانگ کانگ
  • خصوصی تحاریر
  • سوالنامہ
  • اردو بلاگز
  • منفرد ریکارڈز
  • دلچسپ ویڈیوز
  • آج کا دن
  • اعداد و شمار
  • خوبصورت انفوگرافکس
  • کھلاڑیوں کے انٹرویوز
کرک نامہ

سہواگ کو ’آرام‘ دے دیا گیا، ایشیا کپ کے لیے بھارتی دستے کا اعلان

بھارت
از فہد کیہر بوقت 29 فروری 2012
0 966
شیئر

ایشیا کپ میں اعزاز کے دفاع کے لیے بھارت نے اپنے دستے کا اعلان کر دیا ہے جس سے وریندر سہواگ 'آرام' کے بہانے سے باہر کر دیے گئے ہیں۔

11 سے 22 مارچ تک بنگلہ دیش میں ہونے والے اس براعظمی اعزاز کے لیے اعلان کردہ بھارتی دستے کی قیادت بدستور مہندر سنگھ دھونی کے پاس رہے گی اور یوں سلیکشن کمیٹی کے تازہ اعلان نے دھونی کے حوالے سے اُڑنے تمام تر افواہوں پر پانی پھیر دیا ہے جبکہ حیران کن طور پر نائب کپتان کے فرائض ویراٹ کوہلی کو سونپ دیے گئے ہیں جو پہلے گوتم گمبھیر کے پاس تھے۔

سہواگ کو ٹیم فزیو کے مشورے کے باعث آرام کا موقع دیا گیا ہے، باہر نہیں نکالا گیا: کرش سری کانتھ (تصویر: AP)
سہواگ کو ٹیم فزیو کے مشورے کے باعث آرام کا موقع دیا گیا ہے، باہر نہیں نکالا گیا: کرش سری کانتھ (تصویر: AP)

بظاہر تو یہی نظر آتا ہے کہ سہواگ کو باہر نکالا گیا ہے لیکن اُن کی طرح ناقص فارم سے گزرنے والے سچن رمیش تنڈولکر کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے جو اس وقت 100 ویں بین الاقوامی سنچری کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ گزشتہ سال عالمی کپ جیتنے کے بعد سے وہ منتخب ایک روزہ مقابلے ہی کھیل رہے ہیں اور آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ بینک سیریز کی سات اننگز میں بھی صرف 143 رنز ہی بنا پائے ہیں۔ چیئرمین سلیکٹرز کرش سری کانتھ کا بھی کہنا ہے کہ ”کسی کو ٹیم سے خارج نہیں کیا گیا ٹیم فزیو کے مشورے کے عین مطابق سہواگ، ظہیر خان اور اُمیش یادیو کو آرام دیا گیا ہے۔“ آل راؤنڈر یوسف پٹھان اور تیز گیند باز اشوک ڈِنڈا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اشوک ڈنڈا کو رنجی ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کے باعث ایک اور موقع دیا گیا ہے۔ انہوں نے آخری مرتبہ ایشیا کپ 2010ء میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔

گھٹنے کی تکلیف سے صحت یابی پانے والے یوسف پٹھان دورۂ ویسٹ انڈیز کے بعد پہلی بار بھارت کی نمائندگی کر سکتے ہیں تاہم آل راؤنڈر کی جگہ پانے کےلیے ان کا مقابلہ رویندر جاڈیجا سے ہے، جنہوں نے انڈین پریمیئر لیگ کے حالیہ سیزن کے لیے 2 ملین ڈالرز میں فروخت ہونے کے باعث کافی شہرت کمائی ہے، لیکن اُن کی حالیہ کارکردگی اس قابل نہیں ہے، پھر بھی یہ دیکھنا دلچسپی سےخالی نہ ہوگا کہ ان دونوں میں سے کون حتمی الیون میں جگہ پاتا ہے۔

اعلان کردہ بھارتی دستہ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

مہندر سنگھ دھونی (کپتان)، اشوک ڈِنڈا، پروین کمار، راہل شرما، روہت شرما، روی چندر آشوِن، رویندر جاڈیجا ، سچن تنڈولکر، سریش رینا، عرفان پٹھان، گوتم گمبھیر، منوج تیواری، وِنے کمار، ویراٹ کوہلی اور یوسف پٹھان۔

ایشیا کپ 2012ءوریندر سہواگ
0 966
شیئر
فہد کیہر

فہد کیہر (قلمی نام: ابوشامل) کرک نامہ کے مدیر اور بانی ہیں۔ آپ 2007ء سے اردو بلاگنگ سے وابستہ ہیں۔

پچھلی تحریر

دورۂ سری لنکا کے لیے انگلش دستے کا اعلان، مورگن باہر

اگلی تحریر

مصباح الحق کو قیادت سے ہٹانا خارج از امکان ہے: ذکا اشرف

بھیجیں
  • Facebook Likes
  • 2070 Followers
  • Google+ Followers
  • RSS Subscribe
اپڈیٹس بذریعہ ای میل
اپڈیٹس بذریعہ ای میل

تازہ ترین

بنگلہ دیش آؤٹ کلاس، افغانستان پھر فتحیاب

اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی20: پاکستانی دستے کا اعلان

بالی ووڈ اداکار نے آئی پی ایل میں فکسنگ کا اعتراف کرلیا

بنگال ٹائیگرز ناکام، افغانستان نے پہلا ٹی20 جیت لیا

پاکستان تین دن میں ڈھیر، سیریز برابر

ویسٹ انڈیز کے سامنے ورلڈ الیون بری طرح ناکام

آئی سی سی اجلاس: بدتمیز کھلاڑیوں کو سخت سزاؤں کی سفارش

مورگن زخمی، آفریدی ورلڈ الیون کے قائد مقرر

بھارت کے خلاف ٹیسٹ، افغان دستے کا اعلان

سرفراز احمد پر پابندی کا خطرہ

یہ بھی پڑھیے

  • Facebook Join us on Facebook
  • Twitter Join us on Twitter
  • Google+ Join us on Google
  • RSS Subscribe our RSS
  • سائٹ میپ
  • آر ایس ایس فیڈز
جملہ حقوق © 2011-2021 - کرک نامہ محفوظ ہیں۔
Also Visit: CricNama English