ورلڈ ٹی ٹوئنٹی انعامی مقابلہ: سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کا سیمی فائنل کون جیتے گا؟
دنیا کا سب سے بڑا ٹی ٹوئنٹی میلہ اب اپنے حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور کرک نامہ پر آپ کے لیے انعامی سلسلہ جاری ہے جس میں ہر میچ کے فاتح کی درست پیشن گوئی کرنے والے کو 100 روپے کا موبائل بیلنس دیا جائے گا۔
آج سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مقابلہ پہلا سیمی فائنل میچ ہونے جا رہا ہے، آپ اس میچ کے فاتح کی پیش گوئی کریں اور درست جواب کی صورت میں انعام پائیں۔
طریقہ کار:
اس آسان ترین مقابلے میں شرکت کے لیے آپ کو دو کام لازمی کرنا ہوں گے:
1: نیچے دیے گئے فیس بک بٹن کے ذریعے اس تحریر کو اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
2: نیچے موجود تبصرہ خانے میں اپنا نام، ای میل ایڈریس، فیس بک پروفائل لنک لکھیں اور بڑے خانے میں اپنی منتخب کردہ ٹیم کا نام (اردو یا انگریزی) درج کر کے ارسال کردیں۔
(میچ کے آغاز کے ساتھ ہی مقابلہ میں حصہ لینے کا وقت ختم ہوجائے گا۔ اس لیے جلد از جلد شرکت کی کوشش کریں۔)
شرائط:
ایک سے زیادہ افراد کی پیشن گوئی درست ہونے کی صورت میں فاتح کا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگا
کرک نامہ کی انتظامیہ کا کوئی رکن اس مقابلے میں شرکت کا اہل نہیں
موبائل بیلنس اسی روز کسی بھی وقت ارسال کردیا جائے گا
اعلان کے متعلق کرک نامہ انتظامیہ کا فیصلہ حتمی ہوگا
نتیجہ:
اس مقابلے کا نتیجہ میچ کے بعد اسی تحریر میں ملاحظہ کریں۔