اسپاٹ فکسنگ معاملے کی پوری تحقیقات سامنے لائیں گے: آئی سی سی

0 1,091

بین الاقوامی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ہارون لورگاٹ نے 5 فروری کو پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے آئی سی سی کے ٹریبونل کا فیصلہ سامنے آتے ہی اسپاٹ فکسنگ کے معاملات کی تمام تفصیلات سامنے لانے کا وعدہ کیا ہے۔

ملبورن میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم تحقیقات پر تبصرہ نہیں کرتے، ہم اینٹی کرپشن یونٹ کے معاملات سامنے نہیں لاتے اور جب معاملے پر حتمی فیصلہ سامنے آ جائے گا تو مکمل رپورٹ سامنے لے آئیں گے۔

گو کہ ٹریبونل نے حتمی فیصلے کو مؤخر کیا لیکن لورگاٹ تحقیقات سے مطمئن دکھائے دیے اور کہا کہ وہ اپنی پیشرفت پر خوش ہیں، ہمیں مختصر وقت میسر ہے، اور یہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستان کے کھلاڑیوں پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے گئے تھے جس کے بعد آئی سی سی نے کپتان سلمان بٹ، فاسٹ باؤلر محمد آصف اور نوجوان باؤلر محمد عامر پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اسپاٹ فکسنگ معاملے کی تحقیقات کرنے والے ٹریبونل نے11 جنوری کو حتمی فیصلہ سنانے کے بجائے اسے اگلے ماہ کی 5 تاریخ تک موخر کر دیا ہے۔