ویسٹ انڈیز کی کوارٹر فائنل نشست تقریباً پکی

0 1,124

ویسٹ انڈیز نے اپنے آخری گروپ مقابلے میں متحدہ عرب امارات کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر عالمی کپ کے اگلے مرحلے میں جگہ تقریباً پکی کرلی ہے۔ وہ صرف اسی صورت میں اگلے مرحلے سے باہر ہوسکتا ہے جب پاک-آئرلینڈ جاری مقابلہ ٹائی ہوجائے۔

نیپئر میں کھیلے گئے اس مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیتا اور متحدہ عرب امارات کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی جس کے لیے آغاز ہی ایک سخت امتحان تھا۔ صرف 26 رنز پراس کے پانچ بلے باز جیروم ٹیلر اور جیسن ہولڈر کے ہتھے چڑھ گئے تھے۔ یہاں تک کہ جب چھٹی وکٹ گری تب بھی اسکور بورڈ پر صرف 46 رنز موجود تھے۔ شیمن انور، خرم خان اور سوپنل پٹیل سمیت یہ تمام ابتدائی بلے باز دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ ویسٹ انڈیز مقابلہ تو یہیں جیت چکا تھا، البتہ اماراتی بلے بازوں نے مزاحمت ضرور کی۔ ساتویں وکٹ پر امجد جاوید اور ناصر عزیز نے 107 رنز کا اضافہ کیا اور یوں باعزت مجموعہ حاصل کرنے کی پہلی سنجیدہ کوشش کی۔

امجد جاوید 56 جبکہ ناصر حسین 60 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور پھر کچھ ہی دیر میں 48 ویں اوور میں امارات کی اننگز صرف 175 رنز پر تمام ہوگئی۔

ٹیلر نے 3 اور ہولڈر نے 4 وکٹیں حاصل کیں، آندرے رسل نے دو اور مارلون سیموئلز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

گو کہ ویسٹ انڈیز نے ہدف کے تعاقب میں 4 وکٹیں گنوائيں لیکن پھر بھی اسے کوئی خاص مشکل پیش نہیں آئی۔ ڈیوین اسمتھ ،مارلون سیموئلز اور آندرے رسل ناکام ہوئے تو جانسن چارلس اور جوناتھن کارٹر نے نصف سنچریاں بنائیں اور دنیش رامدین کے ناقابل شکست 33 رنز نے ویسٹ انڈیز کو 31 ویں اوور میں ہی ہدف تک پہنچا دیا۔

شاندار گیندبازی پر ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس کارکردگی کے بعد ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کے بھی گروپ میں 6 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور وہ کوارٹر فائنل کھیلنے کے لیے تیار دکھائی دیتا ہے۔ البتہ گروپ کا حتمی ڈھانچہ پاک-آئرلینڈ آخری مقابلے کے ساتھ ہی ترتیب پائے گا۔

ویسٹ انڈیز بمقابلہ متحدہ عرب امارات

عالمی کپ 2015ء - اکتالیسواں مقابلہ

بتاریخ: 15 مارچ 2015ء

بمقام: میک لین پارک، نیپئر، نیوزی لینڈ

نتیجہ: ویسٹ انڈیز 6 وکٹوں سے جیت گیا

میچ کے بہترین کھلاڑی: جیسن ہولڈر

 متحدہ عرب امارات رنز گیندیں چوکے چھکے اسٹرائیک ریٹ
امجد علی ایل بی ڈبلیو ہولڈر 5 19 0 0 26.32
آندری برنجر کیچ رامدین بولڈ ہولڈر 7 7 1 0 100.0
کرشن چندر کیچ اسمتھ بولڈ ہولڈر 0 6 0 0 0.0
خرم خان بولڈ ٹیلر 5 5 1 0 100.0
شیمن انور بولڈ ٹیلر 2 6 0 0 33.33
سوپنل پٹیل بولڈ ہولڈر 6 20 0 0 30.0
امجد جاوید بولڈ رسل 56 99 7 1 56.57
ناصر عزیز کیچ ہولڈر بولڈ سیموئلز 60 86 8 0 69.77
محمد نوید بولڈ رسل 14 9 1 1 155.56
محمد توقیر بولڈ ٹیلر 2 19 0 0 10.53
منجولا گوروگے ناٹ آؤٹ 4 10 0 0 40.0
فاضل رنز ل ب 4، و 10 14
کل رنز 47.4 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 175
گیندبازی (ویسٹ انڈیز) اوورز میڈنز رنز وکٹیں نو-بالز وائیڈز اکانمی ریٹ
جیروم ٹیلر 8.4 0 36 3 0 2 4.15
جیسن ہولڈر 10.0 1 27 4 0 4 2.7
کیمار روچ 8.0 0 54 0 0 2 6.75
آندرے رسل 8.0 3 20 2 0 2 2.5
مارلون سیموئلز 10.0 4 25 1 0 0 2.5
ڈیرن سیمی 1.0 0 4 0 0 0 4.0
ڈیوین اسمتھ 2.0 0 5 0 0 0 2.5
 ویسٹ انڈیز (ہدف: 176 رنز) رنز گیندیں چوکے چھکے اسٹرائیک ریٹ
ڈیوین اسمتھ کیچ پٹیل بولڈ گوروگے 15 9 1 1 166.67
جانسن چارلس کیچ چندر بولڈ جاوید 55 40 9 2 137.5
مارلون سیموئلز کیچ برنجر بولڈ گوروگے 9 18 1 0 50.0
جوناتھن کارٹر ناٹ آؤٹ 50 58 5 0 86.21
آندرے رسل کیچ و بولڈ جاوید 7 8 0 1 87.5
دنیش رامدین ناٹ آؤٹ 33 50 2 0 66.0
فاضل رنز ل ب 4، وائیڈز 3 7
کل رنز 30.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176
گیندبازی (متحدہ عرب امارات) اوورز میڈنز رنز وکٹیں نو-بالز وائیڈز اکانمی ریٹ
ناصر عزیز 6.0 0 47 0 0 0 7.83
محمد نوید 6.0 0 34 0 0 1 5.66
منجولا گوروگے 7.3 1 40 2 0 0 5.33
محمد توقیر 3.0 0 22 0 0 0 7.33
امجد جاوید 8.0 0 29 2 0 2 3.62