ٹیگ محفوظات

ورلڈ کپ 2015ء

مصطفیٰ کمال نے آئی سی سی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

عالمی کپ 2015ء میں کئی ہنگامے پیدا کرنے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے صدر مصطفیٰ کمال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بھارت-بنگلہ دیش کوارٹر فائنل کے بعد امپائروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناکر نیا تنازع پیدا کرنے والے مصطفیٰ کمال…

سب کچا چٹھا کھول دوں گا: آئی سی سی کے صدر کی دھمکی

ابھی بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے صدر مصطفیٰ کمال کا بھارت-بنگلہ دیش مقابلے پر رونا ہی ختم نہیں ہوا تھا کہ عالمی کپ 2015ء کے فائنل میں فاتح کو ٹرافی دینے کے معاملے نے نیا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے کیونکہ آئی سی سی نے…

نیا عالمی چیمپئن آسٹریلیا، ایک نئے عہد کا آغاز

دنیائے کرکٹ میں تقریباً ڈیڑھ ماہ کی گہماگہمی بالآخر اپنے اختتام کو پہنچی اور’’حق بہ حقدار رسید‘‘، آسٹریلیا نے پانچویں بار کرکٹ کے سب سے بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔ ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا فائنل توقعات کے برخلاف بالکل یکطرفہ ثابت ہوا اور…

آسٹریلیا پانچویں بار عالمی چیمپئن بن گیا

وہ تمام خدشات بالکل درست ثابت ہوئے جو نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن اور ملبورن کرکٹ گراؤنڈ کو دیکھتے ہوئے ذہن میں آ رہے تھے کیونکہ آسٹریلیا کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے بلیک کیپس صرف 183 رنز پر ڈھیر ہوگئے اور آسٹریلیا مائیکل کلارک کی آخری اور…

آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ، کس کا پلڑا بھاری؟

عالمی کپ 2015ء اپنے حتمی مرحلے میں پہنچ گیا ہے جہاں میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ملبورن کے تاریخی میدان پر فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔ نیوزی لینڈ نے ایک کانٹے دار مقابلے میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا دوسرے سیمی فائنل میں…

مائیکل کلارک نے ایک روزہ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

عالمی کپ 2015ء کے سب سے بڑے مقابلے یعنی فائنل کے بعد آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک ایک روزہ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے ہفتے کو ملبورن میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کیا۔ عالمی کپ کا فائنل اتوار کو آسٹریلیا اور…

نیوزی لینڈ، کیا ”دیوانے“ کا خواب پورا ہوگا؟

نیوزی لینڈ کے لیے عالمی کپ کے فائنل تک رسائی ایک 'دیوانے کے خواب' سے کم نہیں ہے۔ ایک ایسی ٹیم جو چھ مرتبہ سیمی فائنل تک پہنچی ہو اور ہر بار شکست کھائی ہو، بالآخر یہ رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب ہو ہی گئی۔ جب 29 مارچ کو برینڈن میک کولم سیاہ…

”کپ تو واپس کرنا پڑے گا“، بھارت عالمی کپ سے باہر ہوگیا

فٹ بال کے عالمی کپ 2014ء میں جب برازیل کو دنیا کی کوئی طاقت روکتی نہیں دکھائی دیتی تھی تو سیمی فائنل میں جرمنی نے اسے تاریخ کی بدترین شکست سے دوچار کیا اور عالمی اعزاز کی دوڑ سے باہر کردیا۔ اپنے ہی میدانوں پر ایک کے مقابلے میں 7 گولوں سے…

ایشیائی طاقت کا زوال شروع؟

عالمی کپ 2015ء کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 95 رنز سے شکست دے کر عالمی کپ کی دوڑ سے باہر کردیا اور یوں دفاعی چیمپئن کا سفر سیمی فائنل ہی میں مکمل ہوگیا لیکن بات صرف یہیں تک محدود نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ 28 سال بعد پہلی بار…

جنوبی افریقہ: اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

عالمی کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ناقابل یقین انداز میں فتح دلانے والے گرانٹ ایلیٹ کا بنیادی تعلق جنوبی افریقہ ہی سے تھا، یعنی کہ انہوں نے جس ملک میں جنم لیا، اسی کو عالمی کپ کی دوڑ سے باہر بھی کیا۔ گرانٹ ایلیٹ 21 مارچ 1979ء کو…