[وڈیو] صرف 32 رنز کے اضافے پر 8 وکٹیں

0 1,134

ہوبارٹ میں ہونے والے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ ایک پورا دن بارش کی نذر ہوا لیکن اس کے باوجود میچ کا خاتمہ دن ہی ہوگیا۔ جب ڈیل اسٹین سے محروم جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں صرف 161 رنز پر ڈھیر کردیا۔

آسٹریلیا پہلی اننگز میں محض 85 پر آل آؤٹ ہوا تھا اور یوں جنوبی افریقہ کے پہلی اننگز کے اسکور 326 رنز کو دو اننگز میں بھی حاصل نہ کر سکا۔ ایک اننگز اور 80 رنز کی بدترین شکست کے ساتھ آسٹریلیا مسلسل تیسری مرتبہ جنوبی افریقہ سے 'ہوم سیریز' ہارا ہے۔

چوتھے دن کی خاص بات آسٹریلیا کی آخری 8 وکٹوں کا صرف 32 رنز پر گرنا تھا۔ 129 رنز تک آسٹریلیا کے محض دو بلے باز آؤٹ تھے لیکن پھر جو ہوا، دنیا نے دیکھا۔ اگر آپ نے نہیں دیکھا تو ابھی دیکھ لیں:

Steven-Smith