پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم اگلے ماہ سے ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی
پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم اگلے ماہ سے ویسٹ انڈیز کا ایک اہم دورہ کرے گی جس کے لیے ویسٹ انڈیز نے اسٹیفنی ٹیلر، دیندر دوتن اور انیسہ محمد جیسی معروف کھلاڑی کو طلب کر لیا ہے۔
پاکستان ویمنز کے دورۂ ویسٹ انڈیز کا آغاز 28 اگست سے ہوگا جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان 8 میچز کھیلے جائیں گے۔
دورے میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ویمنز کرکٹ کی تاریخ کے اولین ڈے/نائٹ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
ان دونوں تاریخی ایک روزہ مقابلوں سے قبل سینٹ ونسنٹ میں چار ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے ہوں گے جس کے بعد گریناڈا کے پروگریس پارک میں 2 ٹی ٹوئنٹی
؎کھیلے جائیں گے۔
ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم اس وقت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں بھارت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ایک روزہ میں اس کا نمبر چھٹا ہے۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں پانچویں اور ایک روزہ میں 8 ویں درجے پر ہے۔