پاکستان کپ ہوگا فیصل آباد میں

0 1,046

پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ 25 اپریل سے 6 مئی تک فیصل آباد میں سجے گا۔ "پاکستان کپ" ون ڈے ٹورنامنٹ میں 5 ٹیمیں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور فیڈرل ایریاز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم 4، 4 میچز کھیلے گی اور سرفہرست رہنے والے 2 ٹیموں کے مابین 6 مئی کو حتمی ٹاکرا ہو گا۔

یہ تمام مقابلے ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے جن کا آغاز دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔ افتتاحی مقابلہ پنجاب اور بلوچستان کے مابین کھیلا جائے گا۔ ٹیموں میں کئی پاکستانی اسٹارز شامل ہیں جیسا کہ پنجاب کی قیادت شعیب ملک کے پاس ہے، سندھ کی کپتانی فواد عالم کے بجائے عمر امین کو دی گئی ہے یعنی یہاں بھی فواد کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ خیبر پختونخوا کے کپتان محمد حفیظ ہیں، بلوچستان کے احمد شہزاد اور فیڈرل ایریاز کے کامران اکمل۔

ٹورنامنٹ میں شریک ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گی:

پنجاب

شعیب ملک (کپتان)، ذین عباس، صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، آصف علی، اشفاق احمد، محمد رضوان، سہیل اختر، اسامہ میر، کاشف بھٹی، عمران خان سینئر، محمد سمیع، وہاب ریاض، شاہد یوسف اور عبدالرحمان مزمل۔

سندھ

عمر امین (کپتان)، فواد عالم ،سلمان بٹ، گوہر علی، افتخار احمد، رمیز عزیز، عدنان اکمل، محمد اصغر، بلال آصف، عامر یامین، جنید خان، سہیل خان، تاج ولی، محمد عرفان سینئر اور دانش عزیز۔

خیبر پختونخوا

محمدحفیظ ( کپتان) ،شان مسعود، خرم منظور، اسرار اللہ، عمر اکمل، سعود شکیل، محمد سعد، محمد عرفان (لاہور)، حسان خان، محمد اعظم، ضیا الحق، سمین گل، صدف حسین، محمد حسن اور عادل امین۔

بلوچستان

احمد شہزاد (کپتان) ، رضوان حسین، رمیز راجہ جونیئر، خوشدل شاہ، اکبر الرحمان، فیضان ریاض، روحیل نذیر، بسم اللہ خان، محمد عرفان (فاٹا)، محمد نواز نائب کپتان، سہیل تنویر، انور علی، میر حمزہ، محمد عرفان جونیئر، شاہین شاہ آفریدی۔

فیڈرل ایریاز

کامران اکمل (کپتان)، عابد علی، اویس ضیا، صہیب مقصود، سعد نسیم، حسین طلعت، رضا حسن، عماد بٹ، سلمان علی آغا، عثمان شنواری، عمید آصف، وقاص مقصود، سرمد بھٹی، رضا علی ڈار اور عاشق علی۔