بل لاری نے 40 سال بعد کرکٹ کمنٹری چھوڑ دی

0 1,144

چار دہائی تک کمنٹری کی دنیا پر راج کرنے کے بعد بالآخر بل لاری اپنا مائیکروفون رکھ رہے ہیں۔ 81 سالہ آسٹریلوی نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے فوکس اسپورٹس اور سیون نیٹ ورک کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

چینل نائن پر بل لاری اور ٹونی گریگ کی جوڑی دنیا کی بہترین کمنٹیٹرز جوڑی تھی۔

لاری نے کہا کہ "میں نائن نیٹ ورک کے ساتھ لگ بھگ چالیس سال وابستہ رہا اور بہت، بہت خوش قسمت رہا۔ میں اس عظیم سفر کو آخر میں خراب نہیں کرنا چاہتا۔" انہوں نے نائن کو اپنا "گھر" قرار کہ جہاں وہ 70ء کی دہائی ميں کیری پیکر کی ورلڈ سیریز کرکٹ کے ساتھ آئے تھے۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان رہنے والے بل لاری کرکٹ کو جدید کھیل بنانے اور اسے گھر گھر تک مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ "ری پلے، تھرڈ امپائرز، اسٹمپ کیم، گریگ چیپل اور ان کی دی گئی پچ رپورٹس، نے کرکٹ میں انقلاب برپا کیا۔ رچی بینو اس کامیابی میں اہم کردار تھے۔"