شعیب ملک اور ثانیہ مرزا عمرے پر

0 1,228

پاک-بھارت جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اس وقت عمرے پر ہیں اور ان کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہیں۔ ثانیہ کے ہاں اکتوبر میں بیٹے کی ولادت متوقع ہے۔ عمرے پر شعیب ملک کے علاوہ ثانیہ کے والدین نسیمہ اور عمران اور بہن انعم بھی موجود ہیں۔

کیا ثانیہ مرزا دوبارہ ٹینس کورٹ میں اتر سکیں گی؟ کیا وہ 2020ء کے ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی کریں گی؟ یہ سب سوالات تو اٹھ ہی رہے ہیں اسی لیے ثانیہ نے جواب دینا بہتر سمجھا ہے کہ کیریئر کا دوبارہ آغاز ان کی اولین ترجیح ہے۔ وہ چاہتی ہیں کہ وہ مثال بنیں کہ ماں ہونے کے بعد بھی عورت اپنے خوابوں کی تعبیر پا سکتی ہے۔

ثانیہ اور شعیب کی شادی 2010ء میں ہوئی تھی لیکن اب تک ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں تھی۔ ثانیہ کے الفاظ میں وہ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے بڑے عرصے کے لیے ٹینس سے باہر تھیں تو فیصلہ کیا کہ یہ اچھا موقع ہے زندگی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے کا۔

ثانیہ مرزا خاندان کے ہمراہ