ویسٹ انڈیز کے سامنے ورلڈ الیون بری طرح ناکام

0 1,742

ویسٹ انڈیز نے ورلڈ الیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 72 رنز سے شکست دے کر چیرٹی میچ جیت لیا۔ ٹی 20 عالمی چیمپئن نے گیند بازی اور بلے بازی دونوں شعبوں میں آفریدی الیون کو بے بس کئے رکھا۔ ویسٹ انڈیز میں گزشتہ سال ارما اور ماریہ نامی طوفان کی وجہ سے پانچ مقامی کرکٹ اسٹیڈیمز بری طرح متاثر ہو گئے تھے جن کی بحالی کے لئے ائی سی سی نے فنڈ اکٹھا کرنے کی غرض سے چیرٹی میچ کروانے کا فیصلہ کیا۔

لارڈز میں کھیلے گئے میچ میں ورلڈالیون کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر بلےبازی کا فیصلہ کیاجو کہ بہت غلط ثابت ہوا، گرس گیل اور ایون لوئس کی اوپنر جوڑی نے 72 رنز کا جارحانہ آغاز کیا تاہم ایون 26 گیندوں پر 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 58رنز بنا کر راشد خان کا شکار بن گئے، جلد ہی شعیب ملک نے 18 رنز پرگیل اور آفریدی نے 7 رنز پر فلیچر کو پویلین بھیج دیا، اس کے بعد مارلن سیمیولز اور دنیش رامدین کی جوڑی نے ایک اور نصف سنچری پر مشتمل شراکت قائم کی مگر سیمولز 43 رنز پر راشد خان کے ہاتھوں اننگ کا خاتمہ کروا بیٹھے، آخری اوورز میں دنیش نے آندرے رسل کے ساتھ مل کر دھواں دار بلےبازی کی ہدف کو 199 تک پہنچا دیا دونوں بالترتیب 44 اور 21 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ورلڈ الیون کی ٹیم کے ابتدائی 4اہم بلےباز صرف 8 رنز پر ہی کالی آندھی کا شکار ہو گئے تمیم اقبال 2 رنز اور دنیش کارتھک 4 رنز جبکہ لیونک رونچی، اور سیم بلنگز صفر پر ہی دبوچ لئے گئے، اس بڑے خسارے سے ورلڈالیون آخر تک سنبھل نہ سکی اور سوائے تھسارا پریرا کی 61رنز کی اننگز کے کوئی بھی خاطر خواہ رنز نہ بنا سکے، شعیب ملک 12 اور کپتان آفریدی 11 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس طرح پوری ورلڈ الیون 127رنز پر ڈھیر ہو گئی اور ویسٹ انڈیز نے 72 رنز سے فتح اپنے نام کر لی۔

میچ کی خاص بات جب شاہد افریدی میدان میں اترے تو ورلڈ الیون کے تمام کھلاڑیوں نے انہیں روائتی گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس کے علاوہ سابق انگلش کپتان ناصر حسین کی دوران میچ بذریعہ مائیک فیلڈر سے گپ شپ بھی بہت محظوظ کرتی رہی۔

ورلڈ الیون کے قائد شاہد آفریدی