اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی20: پاکستانی دستے کا اعلان

0 1,805

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت بعد اسکاٹ لینڈ کے خلاف دو میچوں پر مشتمل ٹی20 میچوں کی سیریز کے لئے قومی دستے کا اعلان کر دیا ہے۔

نامزد قومی اسکوارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ سوائے بابراعظم کے، اسی اسکوارڈ کو برقرار رکھا گیا ہے جس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح دلوائی تھی۔ کے فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے، یاد رہے بابر اعظم لارڈز ٹیسٹ کے دوران کلائی پر گیند لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گئے تھے اب اسکاٹ لینڈ کے خلاف اس کی جگہ حارث سہیل کو شامل کیا گیا ہے۔

اس سے یہ بھی ثابت ہوتا کہ کرکٹ بورڈ کا فوکس نوجوان کھلاڑیوں کے حوالے سے یکسو ہے اور وہ ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف کسی بھی میچ میں موقع نہ پانے والے احمدشہزاد کو ایک اور موقع حاصل ہوا ہے کہ خود کو ثابت کر کے دیکھائے۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس او اسکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا میچ 12 اور دوسرا میچ 13 جون کو کھیلا جائے گا۔

پاکستانی دستہ:
فخر زمان، احمد شہزاد، حارث سہیل، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، سرفراز احمد کپتان، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔