بنگلہ دیش آؤٹ کلاس، افغانستان پھر فتحیاب

1 2,210

افغانستان نے بنگلہ دیش کو سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی اور اس طرح اسے 3 میچوں کی سیریز میں 2۔0 سے فیصلہ کن برتری حاصل ہو چکی ہے۔

ڈیرہ ڈون میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بلےبازی کا فیصلہ کیا جسے افغانی گیندبازوں نے غلط ثابت کر دیا، راشد خان سمیت دیگر گیندبازوں نے اتنی نپی تلی گیندبازی کروائی کہ تجربہ کار بیٹنگ سائیڈ کھل کر نہ کھیل سکی، ایک بھی نصف سنچری نہ بن سکی تاہم تمیم اقبال 43 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ابوحیدر 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، دیگر کھلاڑیوں میں لٹن داس 1، صابر رحمان 13، مشفیق الرحیم 22، محموداللہ14، کپتان شکیب الحسن اور سومیا سرکار 3، 3 اور مصدق حسین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ افغانستان ک جانب سے راشدخان 4 وکٹوں کے ساتھ چھائے رہے جبکہ محمدنبی کے حصے میں وکٹیں آئیں۔

ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے افغانستان نے مطلوبہ سفر 18.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر دیکھایا، یہاں سب سے کامیاب بلےبازسمیع اللہ شنواری رہے جس نے 49 رنز بنائے جبکہ محمد شہزاد 24 اور عثمان غنی 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور کپتان اصغر ستانک زئی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گیندبازی میں 2 وکٹیں کمانے والے محمد نبی نے بلےبازی میں بھی خوب جوہر دیکھائ اور 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ راشد خان کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔