فن ایلن کی سنچری، پہلا ٹی ٹوئنٹی نیوزی لینڈ کے نام

0 618

نیوزی لینڈ نے فن ایلن کی سنچری اور ایش سوڈھی کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اسکاٹ لینڈ کو با آسانی 68 رنز سے شکست دے دی ہے۔

ایڈنبرا میں کھیلے گئے اس مقابلے میں نیوزی لینڈ نے اسکاٹ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی اور 225 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ اوپنرز مارٹن گپٹل اور فن ایلن کی 85 رنز کی شراکت داری نے مضبوط بنیاد رکھی۔ ایک اینڈ سے رنز کا بہاؤ برقرار رکھا فن ایلن نے جبکہ دوسرے کنارے سے تمام ہی بلے بازوں نے اپنا حصہ ڈالا۔ گپٹل نے 40 رنز بنائے جبکہ گلین فلپس اور ڈیرل مچل نے 23، 23 رنز بنائے۔

ایلن نے 56 گیندوں پر 101 رنز کے ساتھ اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری بنائی۔ ان کی اس اننگز میں چھ چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے۔

آخر لمحات میں جمی نیشم کے 9 گیندوں پر 30 رنز سے اسکور کو 200 کا ہندسہ عبور کرانے میں مدد دی۔ 20 اوورز مکمل ہوئے تو اسکور بورڈ پر 225 رنز کا ہندسہ موجود تھا۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سب سے مایوس کن باؤلنگ کرس سول نے کی۔ ان کے صرف 4 اوورز میں 72 رنز پڑے، یعنی 18 رنز فی اوور کے اوسط سے۔

نیوزی لینڈ کا دورۂ اسکاٹ لینڈ 2022ء - پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل

اسکاٹ لینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ

‏27 جولائی 2022ء

گرینج کرکٹ کلب گراؤنڈ، ایڈنبرا، اسکاٹ لینڈ

نیوزی لینڈ 68 رنز سے جیت گیا

نیوزی لینڈ 🏆225-5
فن ایلن10156
مارٹن گپٹل4031
اسکاٹ لینڈ باؤلنگامرو
رچی بیرنگٹن10131
حمزہ طاہر30281

اسکاٹ لینڈ157-8
کیلم میک لوڈ3324
کرس گریوز3122
نیوزی لینڈ باؤلنگامرو
ایش سوڈھی40284
مچل سینٹنر40232

پہلے میچ میں صرف 3 رنز سے ہارنے والے ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیتا اور پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز نے ابتدائی 9 اوورز میں 65 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ لیکن 130 رنز تک پہنچتے پہنچتے تین وکٹیں گر گئیں۔ کائل میئرس 39 اور

اسکاٹ لینڈ نے جواب میں آغاز تو اچھا لیا۔ اوپنرز جارج منسی اور کیلم میک لوڈ نے 8 اوورز میں 62 رنز جوڑ لیے۔ لیکن اس کے بعد کچھ ہی دیر میں پانچ وکٹیں گر گئیں۔ نویں سے گیارہویں اوور کے دوران صرف 11 رنز کے اضافے سے پانچ وکٹیں گر گئیں اور کامیابی ایک خواب بن گئی۔

میک لوڈ 33 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ منسی نے 28 رنز بنائے۔ کرس گریوز بھی 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ یہاں تک کہ 20 اوورز مکمل ہوئے تو اسکور آٹھ وکٹوں پر 157 رنز تک ہی پہنچ پایا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سوڈھی نے صرف 28 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ سیریز دو میچز پر مشتمل ہے، جس کا آخری مقابلہ جمعہ 29 جولائی کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا جبکہ بعد ازاں ایک ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیلا جائے گا۔