چیپ مین کی سنچری، نیوزی لینڈ واحد ون ڈے جیت گیا

0 723

نیوزی لینڈ کے لیے مارک چیپ مین کی اوّلین سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے واحد ون ڈے انٹرنیشنل میں اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

ویسے اسکاٹ لینڈ نے بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر 107 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے باوجود جس طرح مقابل میں واپسی کی اور 306 رنز بنائے، وہ قابلِ ستائش ہے۔ میتھیو کراس کی نصف سنچری اور مائیکل لیسک کی 55 گیندوں پر 85 رنز کی کیریئر بیسٹ اننگز دیکھنے کے لائق تھی۔ لیکن یہ سب کچھ مل کر بھی نیوزی لینڈ کا راستہ نہیں روک پایا۔

نیوزی لینڈ کا دورۂ اسکاٹ لینڈ 2022ء - واحد ون ڈے انٹرنیشنل

اسکاٹ لینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ

‏31 جولائی 2022ء

گرینج کرکٹ کلب گراؤنڈ، ایڈنبرا، اسکاٹ لینڈ

نیوزی لینڈ 7 وکٹوں سے جیت گیا

اسکاٹ لینڈ306
مائیکل لیسک8555
میتھیو کراس5358
اسکاٹ لینڈ باؤلنگامرو
مائیکل بریسویل102433
جیکب ڈفی7.40523

نیوزی لینڈ 🏆152-9
مارک چیپ مین10175
ڈیرل مچل7462
نیوزی لینڈ باؤلنگامرو
مائیکل لیسک80462
حمزہ طاہر90701

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے 78 رنز کی شراکت داری کے بعد چیپ مین کی ناٹ آؤٹ سنچری کی بدولت 46 ویں اوور ہی میں ہدف حاصل کر لیا۔ چوتھی وکٹ پر ان کی ڈیرل مچل کے ساتھ 175 رنز کی ناٹ آؤٹ پارٹنرشپ تھی، جس نے نیوزی لینڈ کو فتح سے ہمکنار کیا۔

چیپ مین اس سے پہلے ہانگ کانگ کے لیے بھی کھیل چکے ہیں اور ان کی پہلی ون ڈے سنچری بھی اُسی کی طرف سے تھی۔

اسی اسکاٹ لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی چیپ مین 83 رنز کی اننگز کھیل چکے تھے اور اگلے ہی مقابلے میں سنچری بھی داغ دی۔ یعنی اس وقت بہترین فارم میں ہیں۔

بہرحال، نیوزی لینڈ اب دوی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے نیدرلینڈز جائے گا اور پھر ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہوگا۔