ہانگ کانگ نے ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
ہانگ کانگ نے متحدہ عرب امارات کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ 2022ء کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ایشیا کپ کوالیفائر کے چھٹے مقابلے میں ہانگ کانگ نے یاسم مرتضیٰ کی نصف سنچری اور بابر حیات کے ناٹ آؤٹ 38 رنز کی بدولت با آسانی آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
ایشیا کپ 2022ء کوالیفائر - چھٹا مقابلہ
ہانگ کانگ بمقابلہ متحدہ عرب امارات
24 اگست 2022ء
ہانگ کانگ نے ایشیا کپ 2022ء کے لیے کوالیفائی کر لیا
قبل ازیں، ہانگ کانگ کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے متحدہ عرب امارات اپنے کپتان چندن گاپویل رضوان کے 49 اور زوار فرید کے 41 رنز کی مدد سے 147 رنز بنائے۔ لیکن یہ ہانگ کانگ کو روکنے کے لیے کافی ثابت نہیں ہوئے۔
اب ہانگ کانگ پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ 'اے' میں ہوگا اور اپنا مقابلہ 31 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ بعد ازاں، 2 ستمبر کو شارجہ میں ہانگ کانگ پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔
کوالیفائر ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ اور عرب امارات کے علاوہ عمان، سنگاپور اور کویت بھی شریک تھے۔
واضح رہے کہ ہفتہ 27 اگست سے شروع ہونے والا ایشیا کپ 2022ء ٹی ئوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، جیسا کہ 2016ء میں بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کھیلا گیا تھا۔
اِس سال ٹیمیں دو گروپوں میں تقسیم کی گئی ہیں، ایک میں پاکستان، بھارت اور ہانگ کانگ ہوں گے جبکہ دوسرے گروپ میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان۔ اس مرحلے میں دونوں گروپوں سے ایک، ایک ٹیم باہر ہوگی اور پھر سپر 4 مرحلہ شروع ہوگا۔ جہاں ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف ایک بار کھیلے گی اور ٹاپ 2 فائنل تک پہنچیں گی۔ فائنل اتوار 11 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ 2022ء - حتمی شیڈول
تمام اوقات پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق ہیں
میچ | تاریخ | گروپ | بمقابلہ | بمقام | بوقت | |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 27 اگست | گروپ B | سری لنکا | افغانستان | دبئی | شام 7 بجے |
2 | 28 اگست | گروپ A | پاکستان | بھارت | دبئی | شام 7 بجے |
3 | 30 اگست | گروپ B | بنگلہ دیش | افغانستان | شارجہ | شام 7 بجے |
4 | 31 اگست | گروپ A | بھارت | ہانگ کانگ | دبئی | شام 7 بجے |
5 | یکم ستمبر | گروپ B | سری لنکا | بنگلہ دیش | دبئی | شام 7 بجے |
6 | 2 ستمبر | گروپ A | پاکستان | ہانگ کانگ | شارجہ | شام 7 بجے |
7 | 3 ستمبر | سپر 4 | B1 | B2 | شارجہ | شام 7 بجے |
8 | 4 ستمبر | سپر 4 | A1 | A2 | دبئی | شام 7 بجے |
9 | 6 ستمبر | سپر 4 | A1 | B1 | دبئی | شام 7 بجے |
10 | 7 ستمبر | سپر 4 | A2 | B2 | دبئی | شام 7 بجے |
11 | 8 ستمبر | سپر 4 | A1 | B2 | دبئی | شام 7 بجے |
12 | 9 ستمبر | سپر 4 | B1 | A2 | دبئی | شام 7 بجے |
13 | 11 ستمبر | فائنل | سپر 1 | سپر 2 | دبئی | شام 7 بجے |