انگلستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی مقابلے؛ انگلش دستے کا اعلان

1 1,036

انگلستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلوں کے لیے اپنے دستے کا اعلان کر دیا ہے۔ کپتان اسٹورٹ براڈ کی عدم موجودگی میں قیادت اسپنر گریم سوان کو سونپی گئی ہے۔

گریم سوان کسی بھی طرز کی کرکٹ میں پہلی بار انگلستان کی قیادت کریں گے
گریم سوان کسی بھی طرز کی کرکٹ میں پہلی بار انگلستان کی قیادت کریں گے

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرک نامہ کو ملنے والے اعلامیہ کے مطابق 14 رکنی دستے کی قیادت میں تبدیلی کی وجہ انگلستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان اسٹورٹ براڈ اور نائب کپتان ایون مورگن دونوں کا زخمی ہونا ہے۔ سوان کسی بھی طرز کی کرکٹ میں پہلی مرتبہ انگلستان کی قیادت کریں گے۔

تیز گیند باز جیمز اینڈرسن کو دستے میں واپس طلب کیا گیاہے جبکہ کیون پیٹرسن کو بدستور آرام کا موقع دیا گیا ہے۔

انگلستان ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی ٹوئنٹی بین الاقوامی 23 ستمبر کو اوول میں کھیلے گا۔

اعلان کردہ دستہ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

گریم سوان (کپتان)، اسکاٹ بورتھوِک، اسٹیون فن، ایلکس ہیلز، بین اسٹوکس، ٹم بریسنن، جوس بٹلر، جوناتھن بیئراسٹو، جیمز اینڈرسن، جیڈ ڈرنباخ، ڈینی برگز، روی بوپارا، سمیت پٹیل اور کریگ کیزویٹر۔