وی سی اے اسٹیڈیم، ناگپور
ودھربا کرکٹ ایسوسی ایشن (وی سی اے) اسٹیڈیم بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں واقع ایک جدید کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔ یہ بھارت کا ایک نیا اسٹیڈیم ہے جہاں پہلی بار نومبر 2008ء میں بھارت اور آسٹریلیا ٹیسٹ میچ میں آمنے سامنے ہوئے جبکہ پہلا ایک روزہ میچ اکتوبر 2009ء میں انہی دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ اب تک بھارت یہاں محض دو ایک روزہ میچز کھیلا ہے جن میں سے ایک میں اسے فتح ملی جبکہ دوسرے میں شکست اس کا مقدر بنی۔
45 ہزار تماشائیوں کی گنجائش کا حامل یہ اسٹیڈیم ہر طرح کی جدید سہولیات سے آراستہ ہے جن میں ڈیجیٹل اسکور کارڈ، ری پلے اسکرین اور وائرلیس نیٹ ورکنگ کے ذریعے انٹرنیٹ سروس کی فراہمی شامل ہیں۔
عالمی کپ 2011ء
جو عالمی کپ 2011ء میں چار اہم میچز کی میزبانی کرے گا جس میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک یادگار مقابلہ بھی شامل ہے۔
گروپ بی : انگلستان بمقابلہ نیدرلینڈز – 22 فروریبروز منگل
گروپ اے : آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ- 25 فروری بروز جمعہ
گروپ اے : کینیڈا بمقابلہ زمبابوے- 28 فروری بروز پیر
گروپ بی : بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ - 12 مارچ بروز ہفتہ