کرک نامہ - بہترین اردو بلاگ کے لیے نامزد

رواں سال اردو بلاگستان میں کرکٹ کے موضوع پر پہلے منفرد بلاگ کرک نامہ کا آغاز ہوا جو آپ کے سامنے ہے۔ اس بلاگ کا مقصد دنیائے کرکٹ کی خبروں کو بہترین انداز میں ماہرانہ تجزیوں اور شائقین کے تبصروں کے ساتھ پیش کرنا تھا اور ہے۔ پاکستان و ہندوستان میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور شائقین کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے ہم نے ایسے موضوعاتی بلاگ کو وقت کی اہم ضرورت خیال کیا جو اردو سمجھنے والوں کو اپنی قومی زبان میں کرکٹ کے بارے میں وہ سب کچھ پیش کرے جو وہ جاننا چاہتے ہیں۔
کرک نامہ کو ابتداء ہی سے قارئین و شائقین کرکٹ کا بہت اچھا اور حوصلہ افزا رسپانس ملا جس کا سلسلہ اب بھی مسلسل جاری ہے۔ شائقین کی اسی دلچسپی، داد و تحسین کے بعد ہم اس قابل ہوئے ہیں کہ کرک نامہ کو پاکستان بلاگ ایوارڈز 2011ء میں بطور بہترین اردو بلاگ نامزد کر وا سکیں۔ جس طرح اردو کے چاہنے والوں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے گزشتہ 11 ماہ میں اس بلاگ کی حوصلہ افزائی کی گئی، اسی طرح ہمیں توقع ہے کہ اسے بلاگ ایوارڈ میں بھی قارئین کی جانب سے بھرپور سراہا جائے گا۔
اگر آپ بھی کرک نامہ کو بطور بہترین اردو بلاگ ووٹ دینا چاہیں تو اس ربط پر کلک کریں اور کھلنے والے صفحہ پر موجود شہ سرخی (ہیڈلائن) کے نیچے دیئے گئے ستاروں کے ذریعے اپنی پسندیدگی کا اظہار کریں۔ جتنے زیادہ ستارے دیں گے، اتنا ہی زیادہ اظہار پسندیدگی ہوگا۔ اس صفحہ پر آپ بذریعہ تبصرہ کرک نامہ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار بھی کرسکتے ہیں۔
(ووٹ دینے کی حتمی تاریخ 28 نومبر 2011ء ہے)