ورلڈکپ 2011ء: پاکستان کے 30 ممکنہ کھلاڑی

1 1,174

پاکستانی کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ورلڈ کپ 2011ء کے لیے پاکستانی ٹیم کی 30 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ورلڈ کپ 2011ء میں شریک تمام ممالک کو 19 دسمبر 2010ء تک ممکنہ کھلاڑیوں کے نام جاری کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن پی سی بی کی درخواست پر حتمی تاریخ 5 جنوری 2011ء تک بڑھا دی گئی تھی۔

اعلان کردہ 30 ممکنہ کھلاڑیوں میں سابق کپتان و آل راؤنڈر شعیب ملک اور لیگ اسپنر دانش کنیریا سمیت مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث سابق کپتان سلمان بٹ، فاسٹ بالرز محمد عامر اور محمد آصف شامل نہیں۔ نوجوان وکٹ کیپر عدنان اکمل بھی ان کھلاڑیوں میں جگہ نہ بناسکے البتہ تنازعات کے شکار ان کے بھائی کامران اکمل اور عمر اکمل کو ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اس فہرست میں رن مشین محمد یوسف اور فاسٹ بالر رانا نوید الحسن بھی شامل ہیں۔ اوپنر ناصر جمشید کو عمران فرحت پر ترجیح دیتے ہوئے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ 2011ء میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 30 ممکنہ کھلاڑی یہ ہیں:
اوپنر: محمد حفیظ - احمد شہزاد - توفیق عمر - ناصر جمشید
مڈل آرڈر بیٹسمین: محمد یوسف - یونس خان - مصباح الحق - عمر اکمل - اظہر علی - اسد شفیق - نوید یاسین
وکٹ کیپر: کامران اکمل - سرفراز احمد - سلمان احمد
آل راؤنڈر: شاہد آفریدی - عبدالرزاق - یاسر عرفات - رانا نوید الحسن
اسپن بالر: عبدالرحمن - سعید اجمل - یاسر شاہ - ذوالفقار بابر
فاسٹ بالر: شعیب اختر - عمر گل - وہاب ریاض - سہیل تنویر - تنویر احمد - جنید خان - عزیز چیمہ - اسد علی