آفریدی-پی سی بی تنازع 'خوش اسلوبی' سے طے پانے کے قریب

گزشتہ ماہ دورۂ ویسٹ انڈیز کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی اور پی سی بی کے درمیان شروع ہونے والا تنازعہ 'خوش اسلوبی' سے اختتام پذیر ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ حالیہ تنازع میں سیاسی مداخلت کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اب اس کا نتیجہ بھی…

بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں مل گیا؛ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 103 رنز سے شکست

بالآخر بھارتی ٹیم کی حد سے زیادہ خود اعتمادی اور ویسٹ انڈیز کی فتح کے لیے جاری کوششیں نے کام کر دکھایا۔ عالمی چیمپئن بھارت کے ہاتھوں 5 میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی 3 مقابلوں میں شکست کا منہ دیکھنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے سیریز کے چوتھے…

شرما نے شرمندگی سے بچا لیا؛ ویسٹ انڈیز کو فیصلہ کن شکست

روہیت شرما کی ذمہ دارانہ، شاندار اور ناقابل شکست اننگ نے بھارت کو میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن فتح سے ہمکنار کردیا۔ ویسٹ انڈیز کے بالرز ایک بار پھر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد رستہ بھٹک گئے جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے…

ویسٹ انڈیز کو مسلسل دوسری شکست؛ بھارت کی سیریز میں 2-0 سے برتری

ویسٹ انڈیز ایک مرتبہ پھر آخری مرحلے پر لڑھک گیا اور بھارت نے مسلسل دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی فتح حاصل کر کے سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ بھارت کی فتح میں اہم ترین کردار ویرات کوہلی کی 81 رنز کی اننگ اور امیت مشرا کی تباہ کن باؤلنگ کا…

شاہد آفریدی کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا بھر میں معروف بوم بوم آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ آفریدی کو گزشتہ دنوں دورہ ویسٹ انڈیز سے واپسی کے بعد بیان دینے کی پاداش میں کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا۔ بعد ازاں پاکستان…

افغانستان پھر ناکام؛ پاکستان 'اے' کے ہاتھوں 3-0 سے کلین سویپ

پاکستان 'اے' نے افغانستان کو 3-0 سے شکست دے کر مہمان ٹیم کو خالی ہاتھ وطن واپسی پر مجبور کردیا۔ سیریز کے آخری ایک روزہ مقابلے میں گزشتہ دو میچز کی نسبت افغان ٹیم نے حریف ٹیم کا زبردست مقابلہ کیا۔ اوپنر نور علی زادران کی نصف سنچری کی بدولت…

دورہ آئرلینڈ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان؛ آفریدی کی جگہ مصباح قائد مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورۂ آئرلینڈ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو قیادت سے ہٹائے جانے کی خبروں کی بھی تصدیق کر دی ہے۔ پی سی بی کا یہ دلچسپ فیصلہ بورڈ کے سربراہ اعجاز بٹ نے ایک میڈیا کانفرنس کے دوران سنایا…

پاکستان کے خلاف دو میچز کے لیے آئرش دستے کا اعلان

آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف دو ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کے لیے اپنے دستے کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت ولیم پورٹر فیلڈ کریں گے۔ ٹیم میں شامل کیے جانے والے 15 کھلاڑیوں میں سے 13 کھلاڑی گزشتہ عالمی کپ میں ٹیم کا حصہ تھے۔ دوسری جانب نیوزی…

کالی آندھی کا انتقام؛ پاکستان کو 10 وکٹ سے شکست

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں مسلسل تین شکستوں کے باعث سیریز تو گنوادی لیکن بقیہ دو مقابلوں میں پاکستان کو جس انداز سے شکست دی یقیناً مہمان ٹیم کے لیے ناقابل فراموش شکستوں میں شمار ہوگا۔ چوتھے مقابلے میں بارش کی مدد سے…

سری لنکا پریمیئر لیگ کا اعلان؛ آفریدی سمیت آٹھ پاکستانی کھلاڑی شامل

ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے سری لنکا نے بھی سری لنکا پریمیئر لیگ (SLPL) کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے جس میں پہلی مرتبہ میں ہی 35 سے زائد بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس کرکٹ…