چار ملکی ٹی ٹونٹی سیریز؛ پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے نام

سری لنکا میں چار ممالک کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی مقابلوں کا ٹائٹل پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے حاصل کرلیا۔ سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری شدید بارش کے باعث اس سیریز کے چاروں مقابلے متاثر ہوئے۔ فائنل سمیت کسی بھی میچ میں تمام…

گرین شرٹس کا کرارا جواب؛ ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست

پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں دورے کے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کا بدلا اگلے ہی مقابلے میں لے لیا۔ اب سے دو روز قبل سینٹ لوشیا کے اسی میدان میں شکست کھانے والی پاکستانی ٹیم نے دورے کے پہلے ایک روزہ مقابلے میں میزبان ٹیم کے خلاف…

واحد ٹی ٹونٹی: پاکستانی شاہینوں کو کالی آندھی نے آ لیا

عالمی کپ میں قابل ذکر کارکردگی کے مظاہرہ کے بعد ایک نئے عزم سے ویسٹ انڈیز پہنچنے والی پاکستانی ٹیم دورے کے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم سے شکست کھا گئی۔ نوآموز کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کے مابین مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے سینٹ لوشیا کی ہوم…

عالمی کپ 2011ء اور فیصلوں پر نظرثانی کا نظام

عالمی کپ دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے اور اس میں ہر مرتبہ کوئی نہ کوئی اہم ترین جدت اختیار کی جاتی ہے۔ 1992ء میں رنگین لباسوں اور مصنوعی روشنی میں کھیلے جانے والے مقابلوں سے لے کر 2007ء میں پہلی مرتبہ پاور پلے کے استعمال تک، ہر جدت اس…

دورۂ ویسٹ انڈیز: سینیئر کھلاڑیوں کی چھٹی کا امکان

عالمی کپ میں غیر متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلے باز مصباح الحق، یونس خان، عبدالرزاق اور وکٹ کیپر کامران اکمل کی دورہ ویسٹ انڈیز میں شمولیت مشکل نظر آرہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کپتان شاہد آفریدی کے علاوہ ٹیم کے دیگر…

طویل اور مصروف شیڈول شکست کی وجہ بنا : اینڈریو اسٹراس

عالمی کپ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں سری لنکا کے ہاتھوں بدترین شکست کھانے والی انگلستانی ٹیم کے کپتان اینڈریو اسٹراس نے تمام تر خراب کارکردگی کا ملبہ اپنی ٹیم کے مصروف شیڈول پر ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے عین قبل آسٹریلیا کے…

عالمی کپ 2011ء: سیمی فائنل مقابلوں کے لیے میچ آفیشنلز کا اعلان

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) آئی سی سی نے عالمی کپ کے دو سیمی فائنل مقابلوں کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ یہ سیمی فائنل بالترتیب 29 مارچ بروز منگل اور 30 مارچ بروز بدھ کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی کی جانب سے اعلان…

مضبوط بالنگ ہماری سب سے بڑی طاقت ہے: محمد حفیظ

پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا کہ اس وقت دنیا میں سب سے مضبوط بالنگ اٹیک پاکستان کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالنگ ہی ہمارے طاقت ہے اور ہمارے بلے باز بالکل اسی انداز سے اس کا ساتھ دے رہے ہیں جیسا کہ ہمیں اس کی ضرورت ہے۔ دائیں…

پاک - بھارت معرکے میں میزبان ٹیم فیورٹ ہے: راشد لطیف

جیسے جیسے 30 مارچ کی تاریخ قریب آتی جارہی ہے ویسے ویسے ذرائع ابلاغ پر کرکٹ کے ماہرین و شائقین کے درمیان پاک - بھارت سیمی فائنل مقابلے کی بابت بحث شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ گزشتہ دنوں رکی پونٹنگ کی جانب سے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کی فتح کی…

انگلستان کا ہر وار بے کار؛ سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

کرکٹ کے سب سے بڑے میلے عالمی کپ کا دوسرا دور سری لنکا اور انگلستان کے درمیان چوتھے کوارٹر فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ناک آؤٹ مرحلے کے اس مقابلے میں سری لنکن ٹیم نے 1996ء کی تاریخ دہراتے ہوئے بابائے کرکٹ انگلستان کو ایک بار پھر کوارٹر…