انڈر19 ورلڈ کپ سے ابھرتے ہوئے دو پاکستانی ستارے

چمکتی آنکھوں میں ڈھیروں خواب سجائے سینکڑوں نوجوان اس وقت انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ڈھاکا میں موجود ہیں۔ ان میں سے چند ایسے ہیں جو اپنی کارکردگی کی وجہ سے نمایاں ہوکر سامنے آئے ہیں اور وہ اپنی حتمی منزل کا راستہ صاف کر چکے ہیں جو بہرحال…

کسی کے لباس پر اعتراض نہیں کیا، ہاشم آملا نے خبر کی تردید کردی

شخصیت میں ٹھیراؤ، سنجیدگی اور محنت، یہ وہ خصوصیات ہیں جنہوں نے جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا کو کامیاب ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں لا کھڑا کیا ہے۔ میدان میں کارناموں کے علاوہ اسلامی احکامات کی پابندی بھی ہاشم کی پہچان ہے۔ وہ جنوبی افریقہ کی…

پاک-بھارت کرکٹ، نئی نسل بدقسمت ہے: شعیب اختر

پاک-بھارت کرکٹ دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات کی طرح ہمیشہ قیاس آرائیوں اور خدشات کی زد میں رہتی ہے۔ جب بھی روایتی حریفوں کے درمیان باہمی مقابلوں کے انعقاد کے لیے مثبت خبریں آنا شروع ہوتی ہیں، شائقین کا جذبہ عروج پر پہنج جاتا ہے مگر سیاسی…

آؤٹ یا چھکا؟ ڈی ولیئرز کے کیچ پر ایک نئی بحث

آج کی تیز رفتار کرکٹ میں معیاری فیلڈنگ کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ ایک اچھا کیچ یا رن آؤٹ مقابلے کا پانسہ پلٹ سکتا ہے جیسا کہ گزشتہ روز جنوبی افریقہ اور انگلستان کے مقابلے میں ہوا کہ جہاں ابراہم ڈی ولیئرز کے ناقابل یقین کیچ کے ساتھ ہی مقابلہ…

انڈر-19 عالمی کپ: پاکستان گروپ میں سرفہرست، کوارٹر فائنل تک رسائی

انڈر-19 عالمی کپ میں پاکستان نے حسن محسن کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکا انڈر-19 کو 23 رنز سے شکست دے دی اور یوں اپنے گروپ میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کرلی ہے۔ میرپور، ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں…

کیریبیئن لیگ: عامر، سلمان، آصف تینوں کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست میں شامل

لیگ کرکٹ نے ایسا راستہ کھولا ہے جس کے بعد ہر آئے دن ٹی ٹوئنٹی میلہ سجا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ بہت زیادہ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے کھلاڑیوں کا تھکاوٹ کا شکار ہونا اور قومی مقابلوں کے لیے کم موثر ہونا ایک الگ بحث لیکن ان ٹورنامنٹس سے کھلاڑیوں کی…

پاکستان کے بزرگ ترین کھلاڑی اسرار علی انتقال کرگئے

ہر تناور درخت دراصل بہت سے قیمتی افراد کی محنتوں کا نتیجہ ہوتا ہے۔ اس کا بیج بونے والے، نگہبانی کرنے والے اور پھر پروان چڑھانے والے۔ آج پاکستان کرکٹ جس مقام پر ہے، اسے یہاں تک پہنچانے میں بہت سے کھلاڑیوں کی زندگیوں کے کئی قیمتی ادوار شامل…

پاکستان کرکٹ کا نوحہ، ملک میں کھیلوں کے زوال کا نیا باب

کیا کسی کو یاد ہے کہ پاکستان نے محدود طرز کی کرکٹ میں آخری بار کوئی بڑی کامیابی کب حاصل کی تھی؟ جب 'گرین شرٹس' کسی بڑی ٹیم کو واضح شکست دے کر فتح یاب ہوئے ہوں؟ 'رات گئی، بات گئی' والی یادداشت رکھنے والی قوم میں سے شاید ہی چند فیصد کو "اتنی…

آئی سی سی اجلاس، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور اولمپکس میں شرکت زیر بحث آئے گی

سیاسی و مالی مفادات نے دنیا بھر کے عوام کو ایک دوسرے سے کافی دور کردیا ہے۔ صرف کھیل ہی ایسا شعبہ ہے جو لوگوں کو ایک دوسرے سے قریب لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کھیلوں سے متعلق عوام کی بڑھتی ہوئی دلچسپی نے ذمہ داران کو مجبور کیا ہے کہ وہ ان کے…

اسمتھ-کوہلی جھگڑے کی اصل وجہ؟ ہردیک پانڈیا

"وہ آیا، اس نے دیکھا اور فتح کرلیا" یہ محاورہ کرکٹ میں جن چند کھلاڑیوں پر صادق آتا ہے، ان میں سے ایک بھارت کے ویراٹ کوہلی ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھتے ہی انہوں نے شائقین کرکٹ کو اپنی بلے بازی کا گرویدہ بنا رکھا ہے۔ لیکن کوہلی کے…