زمرہ محفوظات

اردو بلاگ

دنیا کے مشہور ترین کھیلوں میں سے ایک کرکٹ پر اردو بلاگز پڑھیں، جن میں کرکٹ کے چاہنے والے اپنی بے باک رائے کا اظہار کرتے ہیں

’’بگڑے بچے‘‘ اور جنید خان!!

اسکول کے دنوں میں کلاس کے شرارتی بچوں کوجب’’ڈنڈا پیر‘‘ بھی بندا نہیں بناسکتا تھا تو ہمارے اُستاد ایسے بچوں کو اُن کے حال پر چھوڑتے ہوئے سب سے پیچھے بٹھا دیا کرتے تھے تاکہ دوسرے بچے ان کے ’’اثرات‘‘ سے دور رہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی شاید…

’’پُش اَپ‘‘ لگاؤ...’’شٹ اَپ‘‘ کراؤ!

بدعنوانی جونک کی طرح ملک کا خون چوس رہی ہے، دہشت گردی نے ہر ایک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ’’ہمسائے‘‘کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی ہمت نہیں ہورہی، قرضوں کے پہاڑ بلند سے بلند تر ہوتے جارہے ہیں لیکن ملک بھرپور ترقی کررہا ہے،…

یاسر شاہ، امارات میں جیت کا ’’فارمولا‘‘!

ایک زمانہ تھا، کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم پاکستان کا قلعہ ہوا کرتا تھا۔ جہاں ایک عرصے تک ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان ناقابل تسخیر رہا اور یہ خوش بختی 2001ء تک برقرار رہی۔ اب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں صرف ڈومیسٹک میچز کا انعقاد ہوتا ہے اور متحدہ عرب…

جنگل میں مور ناچا، کس نے دیکھا

پاک-ویسٹ انڈیز ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں توقع سے کم لیکن مقابلے کے لیے کافی 446 رنز کا مجموعہ اکٹھا کیا ہے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی محتاط بلے بازی جاری ہے جسے دن کے آخری لمحات میں پے در پے کچھ وکٹیں گرنے سے خاصا نقصان…

پاکستان سپر لیگ اور قیادت کا بحران

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن کے لیے سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز کھلاڑیوں کے چناؤ سے ہو چکا ہے۔ پانچوں فرنچائزز نے گزشتہ تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے دستوں کا ازسر نو جائزہ تو لیا مگر چند چھوٹی تبدیلیوں کے علاوہ زیادہ تر گزشتہ کھلاڑیوں پر ہی…

صلاحیت اور محنت ... پھر ضائع ہوگئی!

پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ کی نصف گھنٹہ تاخیر سے شروع ہونے والی طویل تقریب اکتاہٹ طاری کر دینے والی تھی۔ جہاں تقریب کے میزبان نے غلطیوں کے اپنے ہی سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے، وہیں یہ اندازہ لگانا بھی مشکل نہیں کہ پی ایس ایل کے لیے ’’امپورٹ‘‘ کیے…

مبارک باد... لیکن کس بات پر؟

پاکستان کے 400 ویں ٹیسٹ اور ایشیا میں کھیلے گئے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر پاکستانی قوم کو مبارک ہو۔ اظہر علی کی ٹرپل سنچری اور یاسر شاہ کی تیز ترین سو وکٹوں پر بھی کرکٹ کے دیوانوں کو مبارک ہو۔ مصباح الحق کی بحثیت کپتان 23ویں…

’’اُستاد‘‘ کے ساتھ زیادتی کیوں؟؟

چند دن قبل قائد اعظم ٹرافی کے ایک میچ کے دوران میں نے معین خان کے بڑے بھائی اور بائیں ہاتھ کے اسپن بالر ندیم خان سے یہ سوال پوچھا کہ اقبال قاسم کے بعد پاکستان کی تاریخ کا سب سے عمدہ 'لیفٹ آرم' اسپنر کون ہے؟ تو سابق 'کھبے' اسپنر نے ایک لمحہ…

بنگلہ دیش کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا، ورنہ۔۔۔ ؟؟

بنگلہ دیش میں کرکٹ کا جنون شاید پاکستان اور بھارت سے بھی بڑھ کر ہے۔ اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے پاس فخر کرنے کے لیے دیگر کھیل بھی ہیں، مگر بنگلہ دیشیوں کا واحد پیار کرکٹ ہے کہ جہاں ان کی کامیابی کی خواہش پوری ہونے کا…

اظہر علی کا کیا ہوگا؟

انگلستان کے ہاتھوں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کے اعلان تک ہر دن ایسا محسوس ہوتا تھا کہ اظہر علی کی کپتانی اب گئی کہ تب گئی۔ لیکن کسی نہ کسی طرح ان کی قیادت تو بچ گئی ہے لیکن میدان میں اظہر کا کیا حال ہے، یہ سب پر عیاں…