زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

زمبابوے نے دورۂ پاکستان کی تصدیق کردی

چھ سال کے طویل اور صبر آزما انتظار کے بعد بالآخر پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آ رہی ہے۔ زمبابوے نے اگلے ماہ پاکستان کے دورے کی تصدیق کردی ہے جس میں تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی مقابلے کھیلے جائیں گے۔ کئی سالوں کی کوششوں، ناکامیوں…

”نوجوان و باصلاحیت“ پاکستانی بلے باز 47 گیندوں پر 32 رنز نہ بنا سکے

دو چار ہاتھ جب لبِ بام رہ گیا، ضرب المثل بن جانے والا یہ مصرعہ سنا تو ہم نے کئی بار ہوگا لیکن آج سری لنکا کے دورے پر موجود پاکستان 'اے' کے ساتھ جو ہوا ہے، وہ واقعی اس کی عملی مثال ہے۔ 40 اوورز میں 221 رنز کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے 33 ویں…

ٹیسٹ سیریز، پاکستان کے لیے زندگی و موت کا مسئلہ

عالمی کپ سے قبل اور اس کے بعد ناقص کارکردگی نے پاکستان کرکٹ کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ بنگلہ دیش کے دورے میں شکستوں نے قومی کرکٹ ٹیم کو گویا پہاڑی سے لڑھکتا ہوا پتھر بنا دیا ہے، جس کو نیچے آتا دیکھ کر کوئی نہیں روک پا رہا۔ پہلے ایک روزہ…

بنگلہ دیش سے شکست، پاکستان کرکٹ کے زوال کی انتہا

پاکستان کے سابق کپتان اور معروف تبصرہ کار رمیز راجہ نے بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی حالیہ شکست کے بعد اسے قومی کرکٹ کےزوال کی انتہا قرار دیا ہے۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفوسے گفتگو میں رمیز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ایک بے پتوار کی کشتی…

شکست دامن سے چمٹ گئی، پاکستان 'اے' بھی ناکام

شکست پاکستان کے دامن سے اس بری طرح چمٹ گئی ہے کہ چاہے حریف بدل جائے، طرز اور نوعیت تبدیل ہوجائے، لیکن نتیجہ وہیں ڈھاک کے تین پات ہے۔ ایک جانب قومی ٹیم پر بنگال کا جادو چل چکا ہے، اور وہ ایک فتح کو ترس رہی ہے، وہیں لنکا ڈھانے کے عزم سے جانے…

تجربہ بھی پاکستان کو کامیابی نہ دلا سکا، ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست

ایک روزہ مرحلے میں پاکستان کی بدترین شکست کو قیادت کی ناتجربہ کاری سمجھا گیا تھا لیکن واحد ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان پورے تجربے کو بروئے کار لا کر بھی بنگلہ دیش کو چت نہ کرسکا۔ یوں میزبان نے جامع کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے باآسانی…

[ریکارڈز] پاکستان کے کپتانوں کی سنچریاں

پاکستان کرکٹ پر باؤلنگ اور باؤلرز کی کتنی گہری چھاپ ہے، اس کا اندازہ ریکارڈ بک سے ہی ہوجاتا ہے۔فضل محمود سے لے کر شعیب اختر تک، پاکستان نے دنیائے کرکٹ کو بہترین گیندباز عطا کیے ہیں۔کرکٹ ٹیسٹ ہو یا ایک روزہ، جب بھی دنیا کے بہترین گیندبازوں…

وقار کی ”واپسی“، پاکستان کو راس نہیں آئی؟

دنیا آگے کا سفر کررہی ہے، حالانکہ بنگلہ دیش بھی اب دنیا کی بڑی ٹیموں کے حلق کا کانٹا بنتا جارہا ہے اور عالمی کپ میں انگلستان کے خلاف کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل بھی کھیل چکا ہے لیکن پاکستان شاید دنیا کا واحد ملک ہوگا جس کی کرکٹ سالوں سے…

بنگلہ دیش ناقابل شکست ٹھیرا، پاکستان زوال کی نئی انتہا پر

جس کا خدشہ ذہن کے نہاں خانوں میں بھی نہ تھا، بالآخر وہی ہوا اور پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز کے تمام مقابلوں میں ہی شکست سے دوچار ہوا۔ جس مقابلے میں پاکستان ابتدائی تقریباً 40 اوورز تک حاوی رہا، وہاں بعد میں یہ عالم دکھائی دیا…

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن

پاکستان میں گزشتہ چھ سالوں سے بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہو رہی۔ 2009ء میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے نے ملک کے کرکٹ میدانوں کو ویران کردیا ہے۔ ان میدانوں کی رونقیں بحال کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ عرصے سے کوشاں ہے لیکن ابھی…