زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

اظہر علی کی ایک اور سنچری، پاکستان سیریز جیتنے میں کامیاب

پاکستان نے کپتان اظہر علی کی ایک اور شاندار سنچری کی بدولت زمبابوے کے خلاف دوسرا ایک روزہ باآسانی 6 وکٹوں سے جیت لیا اور یوں سیریز بھی حاصل کرلی۔ لاہور میں ایک مرتبہ پھر میلے کا سماں تھا، قذافی اسٹیڈیم میں تل دھرنے کی جگہ نہ تھی جب اظہر…

[ریکارڈز] پاک سرزمین پر سب سے بڑا مجموعہ

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ایک روزہ میں 375 رنز کا پہاڑ کھڑا کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ یہ پاک سرزمین پر کسی بھی مقابلے میں بننے والا سب سے بڑا مجموعہ ہے جبکہ پاکستان کی ایک روزہ تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بھی۔ پاکستان نے جون…

لاہور میں بلے بازوں کا دن، پہلا ایک روزہ پاکستان کے نام

بلے بازی کے لیے اتنی سازگار وکٹ کہ ایک ہی دن میں 709 رنز بن گئے اور صرف 8 وکٹیں گریں، اس صورتحال میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلا ایک روزہ جیتا جس کی سب سے خاص بات شعیب ملک کی سنچری کے ذریعے ایک روزہ میں واپسی اور دیگر بلے بازوں کی عمدہ…

نشہ آور شے کا استعمال، رضا حسن پر دو سال کی پابندی

2012ء میں جب پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنی کارکردگی کے جوہر دکھا رہا تھا تو ایک نوجوان سب سے نمایاں تھا۔ ٹی ٹوئنٹی جیسی تیز رفتار کرکٹ میں اتنے بڑے ٹورنامنٹ کے دوران چار مقابلوں میں 5 رنز فی اوور کے اوسط سے بھی کم رنز دینا ایک کمال ہے جو…

پاک-زمبابوے ایک روزہ سیریز، اظہر علی کے لیے بڑی آزمائش

شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان نے بالآخر اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت ہی لی اور اس کے ساتھ ہی ایک نیا امتحان درپیش ہے۔ مصباح الحق کی جگہ پاکستان کی ایک روزہ قیادت سنبھالنے والے اظہر علی کی آزمائش شروع ہوا چاہتی ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف…

شعیب اور سمیع ایک روزہ دستے میں بھی شامل

زمبابوے کے خلاف سیریز کا پہلا مرحلہ، یعنی ٹی ٹوئنٹی، بخیر و خوبی اپنے اختتام کو پہنچا۔ پاکستان توقعات کے عین مطابق فتح یاب ٹھیرا اور اس جیت کی خوشی میں پاکستان نے آئندہ ایک روزہ سیریز کے لیے دستے کا بھی فوری اعلان کردیا جس میں شعیب ملک اور…

تاریخی سیریز کے شایانِ شان مقابلہ، پاکستان جیت گیا

طویل انتظار کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی آمد تو ویسے ہی بہت بڑی خبر تھی لیکن دو ٹیموں کے درمیان فرق کی وجہ سے شاید مقابلے کی ٹکر کی توقع کم تھی، لیکن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں وہ سب کچھ ملا جو ایک زبردست مقابلے میں ہونا چاہیے۔پاکستان…

لاہور میں یادگار مقابلہ، پاکستان کی شاندار کامیابی

مختار احمد کی دھواں دار بلے بازی اور احمد شہزاد کے ساتھ ان کی 142 رنز کی ریکارڈ شراکت داری نے پاکستان کو زمبابوے کے خلاف تاریخی ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لیکن نہ ہی اس مقابلے میں کسی ایک ٹیم کا جیتنا یا ہارنا کوئی معنی…

پاکستان کی تاریخ کے عظیم ترین بلے باز

پاک سرزمین تیز باؤلنگ کے لیے زرخیز تصور کی جاتی ہے، اور یہ بات خاصی حد تک درست بھی ہے۔ فضل محمود سے لے کر شعیب اختر تک، تیز گیندبازوں کی ایک طویل فہرست ہے جنہوں نے عرصے تک حریف بلے بازوں پر اپنی دہشت بٹھائے رکھی۔ اس کے مقابلے میں پاکستان کے…

محمد عامر کی بگ بیش لیگ میں شمولیت کا معاملہ ٹھنڈا پڑ گیا

پاکستان کے ہونہار لیکن داغدار تیز باؤلر محمد عامر کی آئندہ بگ بیش لیگ میں شمولیت کا معاملہ حقیقت کا روپ دھارتا نہیں دکھائی دے رہا کیونکہ فرنچائز سڈنی تھنڈر کا کہناہے کہ وہ ایک گیندباز نہیں بلکہ آل راؤنڈر کی تلاش میں ہے۔ چند روز قبل کرکٹ…