زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

پاکستان کو بنگلہ دیش پہنچتے ہی ہزیمت کا سامنا

گو کہ پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف 16 سال ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ رکھتا ہے لیکن اس بار اس تسلسل کے ٹوٹنے کا جو خطرہ ہے، وہ آج کھل کر سامنے آ گیا۔ واحد ٹور مقابلے میں پاکستان کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کے ہاتھوں ایک وکٹ سے شکست کا سامنا…

آئی سی سی کی صدارت، نجم سیٹھی مضبوط امیدوار

بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے مصطفیٰ کمال کے استعفے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی صدارتی کرسی خالی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی عبوری طور پر اس عہدے کو سنبھال سکتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے پچھلے مہینے…

سہیل خان دورۂ بنگلہ دیش سے باہر ہوگئے

پاکستان کے تیز گیندباز سہیل خان پہلی بار ٹیم کا مستقل حصہ بننے جا رہے تھے کہ کمر کی تکلیف نے انہیں آنے والے دورۂ بنگلہ دیش سے باہر کردیا۔ ان کی جگہ پاکستان نے جنید خان کو ایک روزہ دستے میں شامل کردیا ہے جو پہلے ہی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی مرحلے…

پاکستان کے پاس عالمی نمبر تین بننے کا موقع

ایک روزہ میں انتہائی نچلے درجے کی ٹیموں میں شمار ہونے کے باوجود ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان بہترین ٹیموں میں شامل ہے اور اگر وہ دنیا کے تین سرفہرست ممالک میں شامل ہونا چاہتا ہے تو اسے پہلے انگلستان-ویسٹ انڈیز سیریز کے نتیجے کا…

وہاب ریاض اور کیون پیٹرسن ساتھ ساتھ

عالمی کپ 2015ء میں اپنی طوفانی گیندبازی سے تہلکہ مچا دینے والے پاکستانی باؤلر وہاب ریاض نے انگلش کاؤنٹی سرے کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے جس کے مطابق وہ رواں سال نیٹ ویسٹ ٹی20 بلاسٹ میں شرکت کریں گے۔ 28 سالہ وہاب ریاض اب کیون پیٹرسن کے ساتھ…

بلی تھیلے سے باہر آ گئی، بنگلہ دیش پاکستان کو زرتلافی ادا کرنے پر رضامند

بالآخر بلی تھیلے سے باہر آ گئی۔ کہاں عالمی کپ سے چند روز قبل پاکستان اور بنگلہ دیش ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے ہوئے تھے اور کہاں اب یہ عالم ہے کہ دونوں شیر و شکر ہیں اور ایک مکمل باہمی سیریز کھیلنے کے لیے پر تول رہے ہیں۔ لیکن یہ ہوا…

دورۂ بنگلہ دیش، "ٹارزن" سعید اجمل کی واپسی

پاکستان کا دورۂ بنگلہ دیش "چٹ منگنی، پٹ بیاہ" کی طرح ہو گیا ہے۔ ابھی عالمی کپ سے پہلے جب دونوں ممالک کے بورڈز ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دے رہے تھے تو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ نہ صرف ابھی بلکہ شاید آئندہ کئی سالوں تک کوئی باہمی سیریز نہیں…

نیا کپتان: پاکستان اپنے پیروں پر خود کلہاڑی مارتے ہوئے؟

عالمی کپ 2015ء سے اخراج کے ساتھ ہی پاکستان کے ایک روزہ کپتان مصباح الحق اور ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کے ون ڈے کیریئر کا بھی خاتمہ ہوگیا۔ اب قومی کرکٹ میں 'کروڑوں روپے کا سوال' یہ ہے کہ ایک روزہ میں اگلا کپتان کون ہوگا؟ جتنے منہ، اتنی…

پاکستان: مسلسل غیر مستقل مزاجی سے کیسے نمٹا جائے؟

ایک اور عالمی کپ، ایک اور اخراج، ایک اور ہنگامہ اور بحالی کا ایک اور نعرہ، 2015ء کے عالمی کپ کے بعد کے حالات ہرگز 1996ء، 1999ء، 2003ء، 2007ء اور 2011ء سے مختلف نہیں۔ لیکن یہاں دو سوالات پیدا ہوتے ہیں: - پاکستان سرفہرست چار ٹیموں میں…

باب وولمر کے نام

یہ سال 1996ء تھا جب میں نے غور سے، دلچسپی سے اور باقاعدگی سے کرکٹ پر نظریں رکھنا شروع کیں۔ اُس وقت سے اب تک تقریباً 19 سالوں میں میں اُن تمام مراحل سے گزرا، جن سے کوئی بھی پاکستانی کرکٹ کا شائق گزرتا ہے۔ایک موقع پر میں ایک ایسا شائق بھی رہا…