ٹیگ محفوظات

انٹرویوز

[انٹرویو] ایشیا کپ سنگ میل تھا، اصل منزل انڈر 19 ورلڈ کپ ہے: سمیع اسلم

جس طرح کسی بھی جنگ میں ہراول دستے کی بہت اہمیت ہوتی ہے، اسی طرح دنیائے کرکٹ میں بھی صفِ اول کے کھلاڑیوں، یعنی اوپننگ بلے بازوں اور ابتدائی اوور پھینکنے والے گیند بازوں، کو یہ مقام حاصل ہے کیونکہ وہی اپنی ابتدائی باؤلنگ یا بلے بازی سے میچ کا…

دو سال کے اندر قومی ٹیم میں جگہ پا لوں گا: عثمان قادر

کرکٹ کی تاریخ میں لیگ اسپنرز نے محیر العقول کارنامے انجام دیے ہیں اور ہمیشہ اپنی ٹیموں کی فتوحات میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، پاکستانی لیجنڈرری گگلی ماسٹر عبدالقادر ہوں یا آسٹریلیا کے عظیم شین وارن، سب نے ہی اپنے ادوار میں وکٹوں پر…

محمد عرفان قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لیے پر تولنے لگے

کرکٹ کا حسن تیز باؤلرز ہیں، اور ان میں سے کئی تو بلے بازوں کے لیے دہشت کی علامت بھی رہے ہیں خصوصاً طویل قامت کے حامل باؤلرز ہمیشہ بلے بازوں کے لیے سخت مشکلات کا باعث بنتے رہی ہیں۔ پاکستان میں وسیم اکرم سے لے کر شبیر احمد اور محمد زاہد اور…

انڈر 19 ایشیا کپ جیت کر ورلڈ کپ کی تیاری کریں گے: بابر اعظم

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے 16رکنی دستے کا اعلان کردیا ہے ۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے اوپنر بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ صبیح اظہر قومی انڈر 19 ٹیم کے کوچ ہوں گے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ…

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک ٹیم میں شمولیت میرا ہدف ہے: عمران نذیر

پاکستان نے سرزمینِ لنکا پر آخری مرتبہ 2009ء میں میزبان ٹیم کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی مقابلہ 52 رنز سے جیتا تھا۔ اس میچ میں ’مار دھاڑ‘ کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستانی اوپنر عمران نذیر نے محض 28 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز تراشی تھی جس میں 5…

ہانگ کانگ کے نائب کپتان مصباح الحق سے ملنے کے خواہاں

سرزمینِ پاکستان میں ہونے والا آخری اہم ٹورنامنٹ ایشیا کپ 2008ء تھا جس میں ہانگ کانگ کی ٹیم نے بھی حصہ لیا تھا، گو کہ اس کے کچھ عرصہ بعد ہی پاکستان لاہور میں دہشت گرد حملے کے باعث عرصے کے لیے بین الاقوامی کرکٹ سے محروم ہو گیا لیکن ہانگ…

عمران طاہر کی مدد کر کے خوشی ہوگی: عبد القادر

کرکٹ کی تاریخ میں چند ہی ایسے اسپنر ایسے آئے ہیں، جنہوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت تن تنہا اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور ان میں عبد القادر کا نام سب سے نمایاں ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ’اسپن جادوگر‘ کا خطاب پانے والے عبد القادر نے نہ…

بھارت میں اسپاٹ فکسنگ تحقیقات آئی سی سی کا اصل امتحان ہوگا: شبیر احمد

بھارت میں نوجوان کھلاڑیوں کے اسپاٹ فکسنگ کے دھندے میں ملوث ہونے نے تہلکہ مچا رکھا ہے اور ایک جانب جہاں سابق کھلاڑی مختلف پہلوؤں سے بھارتی کھلاڑیوں اور کرکٹ نظام کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں وہیں موجودہ کرکٹرز بھی ان کرتوتوں پر خاموش نہیں…

آفریدی خود کو قیادت کے لیے پیش کرے: محسن خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ و چیف سلیکٹر محسن حسن خان، جنہوں نے ایک طویل عرصہ کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے ساتھ گزارا ہے، کا ماننا ہے کہ جس طرح ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ قریب آتا جارہا ہے اس کے لیے پاکستان کو نوجوان اور مکمل طور پر فٹ کپتان درکار ہے…

ویمنز ٹیم کوچ کے لیے سپورٹنگ اسٹاف دینا پڑے گا، سابق کوچ عمر رشید

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ عمر رشید نے کہا ہے کہ اگر عالمی کپ 2013ء میں قومی ویمنز ٹیم کی کارکردگی میں مزید بہتری لانی تو کرکٹ بورڈ کو کوچ کے لیے سپورٹنگ اسٹاف دینا پڑے گا ۔ انگلستان سے ’کرک نامہ‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے…