ٹیگ محفوظات

محمد آصف

پاکستان کرکٹ کے لیے سیاہ دن ہے: سابق کرکٹرز، عہدیداران

پاکستان کے سابق کھلاڑیوں اور بورڈ عہدیداران نے اسپاٹ فکسنگ کے مقدمے میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو مجرم قرار دیے جانے پر پاکستان کرکٹ کے لیے ایک سیاہ دن قرار دیا ہے۔ سابق کپتان سلمان بٹ، تیز گیند بازوں محمد آصف اور محمد عامر کو برطانیہ…

اسپاٹ فکسنگ مقدمہ: سلمان اور آصف مجرم قرار، عامر کا اقبالی بیان بھی ظاہر

پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کا مقدمہ سننے والی برطانوی عدالت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے دو سابق کھلاڑیوں سلمان بٹ اور محمد آصف کو دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا ہے۔ جبکہ دونوں کھلاڑیوں کے خلاف سزاؤں کا فیصلہ کل…

اسپاٹ فکسنگ مقدمہ: کل فیصلہ آنے کے امکانات، اتفاق نہ ہوا تو کثرت رائے سے فیصلہ ہوگا

پاکستان کے کھلاڑیوں کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کے مقدمے کی سماعت کرنے والی عدالت 19 ویں روز بھی کسی حتمی فیصلے تک نہیں پہنچ سکی اور ممکنہ طور پر کل (منگل کو) فیصلہ سامنے آنے کی توقع ہے۔ سوموار کو لندن کی ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ کا اجلاس تعطیلات…

جیوری دو روز بعد بھی کسی فیصلے تک نہ پہنچ سکی، اجلاس سوموار تک ملتوی

پاکستانی کھلاڑیوں سلمان بٹ اور محمد آصف کے خلاف مبینہ اسپاٹ فکسنگ کے مقدمے کی سماعت کرنے والی عدالت دو روز کے غور و خوض کے باوجود کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکی۔ اس لیے جیوری کا اجلاس مزید مؤخر کر دیا گیا ہے اور شواہد پر مزید بحث و تمحیص…

اسپاٹ فکسنگ مقدمہ: عدالت فیصلے کے لیے تیار، کسی کے ساتھ ہمدردی کی ضرورت نہیں: جسٹس

برطانیہ میں اسپاٹ فکسنگ مقدمے کی سماعت کرنے والی عدالت نے تمام تر شواہد سننے کے بعد حتمی فیصلے کے لیے وقت طلب کر لیا ہے۔ لندن کی ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں کے خلاف دھوکہ دہی و بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت مکمل ہو…

آصف نے عدالت میں آ کر بیان بدلا؛ جج برطانوی عدالت

برطانیہ کی عدالت میں جاری اسپاٹ فکسنگ مقدمہ میں عدالت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ محمد آصف کے معاملے پر اچھی طرح غور کرے کیونکہ انہوں نے اپنی نو بال کرانے کی جو وجہ عدالت میں بیان کی ہے وہ پولیس کو نہیں بتائی گئی تھی۔ لندن کی ساؤتھ…

عامر اور مجید اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تھے، عدالت؛ وکلائے دفاع کے حتمی دلائل مکمل

برطانیہ کی عدالت نے کہا ہے کہ مظہر مجید اور محمد عامر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تھے اور کیونکہ اس بات پر مقدمے کے تمام فریق متفق ہیں۔ اسی کو بنیاد بنا کر جیوری کے اراکین مقدمے کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے تنازع 'اسپاٹ…

کامران اور وہاب بھی مشتبہ، عامر قربانی کا بکرا، استغاثہ کے دلائل مکمل

کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا مقدمہ برطانیہ کی عدالت میں اپنے اختتامی مرحلے کی جانب گامزن ہے اور سماعت کے چودہویں روز استغاثہ نے اپنے دلائل مکمل کیے اور کہا کہ ان کے پاس 13 "حقائق" ہیں جو مدعا علیہان محمد آصف…

اسپاٹ فکسنگ مقدمہ؛ محمد آصف کے خلاف جرح مکمل

پاکستان کے زیر عتاب گیند باز محمد آصف نے کہاہے کہ اگر کوئی میچ یا اسپاٹ فکسنگ کا معاملہ ہے تو وہ سلمان بٹ ہی جانتے ہیں، مجھے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے البتہ کپتان کی شمولیت کے بغیر فکسنگ ناممکن ہے۔ وہ تین پاکستانی کرکٹرز کے خلاف…

سلمان بٹ کی گالم گلوچ کی وجہ سے نو بال کر بیٹھا، محمد آصف کا عدالت میں بیان

پاکستان کے تین کھلاڑیوں کے خلاف برطانوی عدال میں جاری مقدمے کی کارروائی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور سماعت کے بارہویں روز تیز گیند باز محمد آصف نے گزشتہ سال لارڈز ٹیسٹ کے دوران اپنی بدنام زمانہ نو بال کا ذمہ دار اُس وقت کے کپتان سلمان بٹ کی…