ٹیگ محفوظات

نیوزی لینڈ بھارت 2014ء

تاریخ ساز ٹیسٹ، برینڈن میک کولم کی ٹرپل سنچری، نیوزی لینڈ سیریز جیت گیا

شکست کے دہانے تک پہنچنے والے نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم نے تاریخ ساز و قائدانہ اننگز کھیل کر سیریز میں یادگار فتح حاصل کرلی اور ساتھ ساتھ بھارت کے بیرون ملک شکستوں کے سلسلے کو مزید دراز کردیا۔ ویلنگٹن کے جس میدان پر برینڈن…

بھارت کی بیرون ملک شکستوں کا سلسلہ دراز تر، آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کی یادگار جیت

نیوزی لینڈ نے بھارت کی بیرون ملک شکستوں کے سلسلے کو مزید دراز کرتے ہوئے آکلینڈ میں 40 رنز سے شاندار کامیابی سمیٹ لی۔ ابتدائی ڈھائی دنوں تک نیوزی لینڈ کے حق میں رہنے والا مقابلہ بھارت کی شاندار باؤلںگ اور ٹاپ آرڈر کی عمدہ بلے بازی کی بدولت…

نیوزی لینڈ 4، بھارت 0

نیوزی لینڈ نے کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے تقریباً اسی طرح بھارت کو شکست دی، جس طرح گزشتہ مقابلوں میں دے کر سیریز اپنے نام کی تھی اور پانچواں و آخری ون ڈے بھی جیت کر سیریز میں فتح کا مارجن چار-صفر کردیا۔ جب ٹیم انڈیا دورے کے…

بھارت نیوزی لینڈ سے بھی ہار گیا، بیرون ملک شکستوں کا سلسلہ دراز

بھارت کو دورۂ نیوزی لینڈ میں بھی مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور چوتھے ون ڈے مقابلے میں شکست کے ساتھ ہی تین-صفر کے واضح مارجن سے سیریز گنوا بیٹھا ہے۔ 2013ء کے وسط میں جب بھارت نے ناقابل یقین انداز میں…

قسمت کے دھنی جدیجا نے بھارت کو یقینی شکست سے بچا لیا

دو مرتبہ کیچ اور دو مرتبہ رن آؤٹ سے بچنے کے علاوہ ایک مرتبہ امپائر کی نظروں سے بھی بچ جانے والے رویندر جدیجا نے ملنے والے ہر موقع کا فائدہ اٹھا کر بھارت کو یقینی شکست سے بچا لیا۔ آخری اوور میں درکار 18 رنز کے لیے جدیجا نے گیند کو دو مرتبہ…

"عزت سادات بھی گئی"، بھارت عالمی نمبر ایک نہیں رہا

کیویز کے دیس میں پہنچتے ہی بھارت کو عالمی نمبر 8 کے ہاتھوں دو شکستوں نے نہ صرف سیریز میں لب بام تک پہنچا دیا ہے بلکہ عرصے سے موجود عالمی درجہ بندی کی سرفہرست پوزیشن سے بھی محروم کردیا ہے۔ بارش سے متاثرہ مقابلے میں نیوزی لینڈ نے کین…

نیوزی لینڈ پہنچتے ہی بھارت کو شکست کا سامنا

دور جدید کے دو بلے باز ایسے ہیں، جو اگر ہدف کے تعاقب میں کریز پر موجود ہوں تو غالب امکان یہی ہوتا ہے کہ اپنی ٹیم کی نیّا پار لگا کر ہی لوٹیں گے، چاہے حالات کتنے ہی گمبھیر کیوں نہ ہوں۔ ایک ویراٹ کوہلی اور دوسرے مہندر سنگھ دھونی۔ نیوزی لینڈ…

دورۂ نیوزی لینڈ: تیز پچوں پر بھارت کا نیا امتحان

تحریر: فیاض منظر (پٹنہ، بھارت) رواں ماہ یعنی جنوری کی 19 تاریخ سے بھارت کے دورۂ نیوزی لینڈ کا آغاز ہورہا ہے، جس میں 5 ایک روزہ مقابلوں کے ساتھ ساتھ 2 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ 'ٹیم انڈیا' گزشتہ ایک سال سے گھریلو میدانوں پر ہی کھیلتی آ…