ٹیگ محفوظات

ورلڈ کپ 2015ء

بنگلہ دیش نے سنگاکارا اور دلشان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

اپنا 400 واں ایک روزہ مقابلہ کھیلتے ہوئے کمار سنگاکارا کی سنچری اور تلکارتنے دلشان کی 161 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے سری لنکا کو بنگلہ دیش پر باآسانی 92 رنز کی جیت دی، جس کے ساتھ ہی افتتاحی مقابلے میں نیوزی لینڈ سے ملنے والی شکست کا دباؤ…

ایک اور سنسنی خیز مقابلہ، افغانستان کی تاریخی کامیابی

افغانستان نے سمیع اللہ شنواری کے 96 رنز کی بدولت انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر عالمی کپ کی تاریخ میں اپنی فتح رقم کردی۔ پہلی بار عالمی کپ کھیلنے والے افغانستان نے 211 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا اور یوں جنگ…

بولڈ لیکن ناٹ آؤٹ!

عالمی کپ 2015ء میں درجن بھر یکطرفہ اور بے مزا مقابلوں کے بعد برسبین میں آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کے مقابلے نے ایک روزہ کرکٹ کا اصل لطف دیا۔ ایک بہترین مقابلے کی طرح ایک سے دوسرے حریف کی طرف جھکنے والے اس میچ میں وہ سب کچھ تھا، جو کسی…

سری لنکا نے اوپل تھارنگا کو طلب کرلیا

سری لنکا نے جیون مینڈس کے زخمی ہونے کے بعد اوپل تھارنگا کو طلب کرلیا ہے۔ اس فیصلے کی توثیق عالمی کپ 2015ء کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی تکنیکی کمیٹی نے بھی کردی ہے۔ جیون مینڈس منگل کو تربیتی سیشن کے دوران زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد…

ہیجان خیز مقابلہ ، آئرلینڈ نے بمشکل امارات پر قابو پایا

کیون اوبرائن نے چار سال پرانے مناظر کو تازہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کو متحدہ عرب امارات کے ہاتھوں ایک شرمناک شکست سے بچا لیا ۔ جب آئرلینڈ کو صرف 68 گیندوں پر 108 رنز کی ضرورت تھی اور اس کے آدھے بلے باز آؤٹ ہو چکے تھے، کیون اوبرائن میدان میں آئے…

جوا خانے کیوں گئے؟ معین کو واپس بلا لیا گیا

وہ کہتے ہیں ناں کہ مصیبت کبھی اکیلے نہیں آتی۔ پاکستان کرکٹ کے ساتھ بھی معاملہ کچھ ایسا ہی ہے۔ عالمی کپ کے ابتدائی مقابلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کو تو پھر بھی ایک بڑے حلقے سے تسلیم کرلیا ہوگا کیونکہ بھارت بلاشبہ ایک مضبوط حریف ہے لیکن ویسٹ…

صفر پر بچت اور پھر ڈبل سنچری

دنیائے کرکٹ میں اس وقت ہر طرف ایک ہی نام گونج رہا ہے، کرس گیل! جن کی 147 گیندوں پر 215 رنز کی اننگز نے کئی ریکارڈز توڑے اور ساتھ ہی کئی چہروں پر مسکراہٹ لائی اور کئی ذہنوں کو آنے والے خطرے سے آگاہ کرگئی۔ عظمت کی نئی بلندیوں کو چھونے والی…

کرس گیل کی ریکارڈ شکن اننگز، ویسٹ انڈیز کامیاب

ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں چار ڈبل سنچریاں بن چکی ہیں، سب بھارت کے بلے بازوں نے اپنے ہی ملک کی سازگار وکٹوں پر بنائیں لیکن عالمی کپ 2015ء کے پندرہویں مقابلے میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل نے زمبابوے کے خلاف جو کارکردگی…

گیل کی طوفانی ڈبل سنچری ریکارڈز کی نظر میں

صرف ایک دن پہلے کرس گیل کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کرکٹ میں ایک نئے تنازع نے جنم لیا، لیکن آج انہوں نے ہی تمام تر تنقید کا جواب میدان میں ایک تاریخی اننگز کے ذریعے دے دیا۔ یعنی ہر ناقد کو جواب دینے کا جو بہترین طریقہ ہو سکتا ہے، اور ہونا بھی…

ویسٹ انڈیز کرکٹ میں نیا تنازع

تنازعات، ہنگاموں، اہم کھلاڑیوں کے اخراج اور عالمی کپ کے پہلے مقابلے میں آئرلینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد پاکستان کے خلاف جیت کی بدولت جیسے ہی ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ایک مرتبہ پھر پرانی ڈگر پر واپس آنے لگی، ایک اور تنازع نے جنم لے لیا ہے۔…