ٹیگ محفوظات

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ء

پہلا اپ سیٹ؟ نیپال نے ہانگ کانگ کو ہرا دیا

اسے اپ سیٹ کہا جائے گا یا نہیں؟ یہ تو نہیں معلوم لیکن نیپال جیسے نوآموز ملک کے لیے کرکٹ کے بین الاقوامی منظرنامے پر اس سے بہتر آمد نہیں ہو سکتی۔ ہانگ کانگ کے نسبتاً کہیں مضبوط دستے کے خلاف 80 رنز کے واضح مارجن سے فتح اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے…

[ورلڈ ٹی ٹوئنٹی] پاکستان کا 'سرپرائز پیکیج' شرجیل خان

میگا ایونٹس کسی بھی کھلاڑی کے کیریئر کا اہم موڑ ثابت ہوتے ہیں کیونکہ یہاں پیش کردہ کارکردگی ان کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہے۔ اگر نوجوان انضمام الحق عالمی کپ 1992ء میں چند فاتحانہ اننگز نہ کھیلتے تو شاید دنیا آج ان کے نام سے بھی واقف…

بنگلہ دیش نے بدلہ لے لیا، افغانستان کو بدترین شکست

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے روز جو بات بنگلہ دیش کے کپتان مشفق الرحیم اور ان کی ٹیم کے تمام اراکین کے ذہن میں گھوم رہی تھی، وہ حالیہ ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا ازالہ تھا اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے افتتاحی مقابلے میں ہی بنگلہ…

[ورلڈ ٹی ٹوئنٹی] بھارت کا انحصار ویراٹ کوہلی پر

ہندوستانی کرکٹ کی ایک عظیم روایت ہے جو نسلوں سے چلی آ رہی ہے کہ وہ دنیائے کرکٹ کو اپنے وقت کے عظیم ترین بلے باز پیش کرتی ہے۔ وجے ہزارے سے لے کر سنیل گاوسکر تک اور سچن تنڈولکر سے لے کر راہول ڈریوڈ تک، بلے بازوں کی ایک طویل فہرست ہے جس نے…

[ورلڈ ٹی ٹوئنٹی] نیا آفریدی تاریخ دہرانے کا منتظر

چند ماہ قبل تک شاہد آفریدی کے بارے میں یہ کہا جا رہا تھا کہ وہ قصہ پارینہ بن چکے ہیں اور اب وقت آ چکا ہے کہ پاکستان کسی نوجوان آل راؤنڈر کو آزمائے۔ بات بڑھتے بڑھتے یہاں تک پہنچ گئی کہ خود شاہد آفریدی کو یہ کہنا پڑا کہ وہ باؤلنگ آل راؤنڈر…

[ورلڈ ٹی ٹوئنٹی] انگلستان کا آل راؤنڈر، جوس بٹلر

دور جدید وکٹوں کے پیچھے ذمہ داریاں سنبھالنے والے اسپیشلسٹ وکٹ کیپر کا زمانہ نہیں بلکہ اس کی بلے بازی کی صلاحیتوں کا بھی انتخاب میں بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر ٹیم ایک ایسے وکٹ کیپر کو ترجیح دیتی ہے جو بہترین بیٹسمین بھی ہو اور اس وقت…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے امکانات

سلمان غنی، پٹنہ، بھارت محض دو روز بعد شروع ہونے والے پانچویں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اگر کسی ٹیم کی عزت سب سے زیادہ داؤ پر لگی ہوئی ہے تو وہ ہے بھارت کی کرکٹ ٹیم۔ عالمی کپ 2011ء میں کامیابی کے بعد ٹیم انڈیا کی ناکامیوں کا ایک ایسا سلسلہ شروع…

[ورلڈ ٹی ٹوئنٹی] آرون فنچ، آسٹریلیا کی امیدوں کا مرکز

ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں صرف ایک طرح کے کھلاڑی کی بہت زیادہ مانگ ہوتی ہے، دھواں دار بلے باز! اور آسٹریلیا کے آرون فنچ میں یہ خصوصیت بدرجہ اتم موجود ہے۔ آرون فنچ اپنے مختصر ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کیریئر میں کچھ ایسے ریکارڈز کے حامل ہیں، جن…

[ورلڈ ٹی ٹوئنٹی] اسٹین ریموور! دنیا کا خطرناک ترین باؤلر

تمام طرز کی کرکٹ میں اس وقت دنیا کا خطرناک ترین باؤلر کون ہے؟ اگر یہ سوال آج سے دس بارہ سال پہلے کیا جاتا تو شاید اس کا جواب کچھ مشکل ہوتا لیکن اب یہ آسان ترین سوال بن چکا ہے کیونکہ جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین جو موجود ہیں۔ اسٹین اس وقت تیز…

جانسن اور فاکنر کی انجریز، آسٹریلیا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل پریشان

آسٹریلیا اس وقت ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کے سلسلے میں جنوبی افریقہ سے نبرد آزما ہے لیکن دو خطرات اس کے سر پر منڈلا رہے ہیں۔ مچل جانسن اور جیمز فاکنر کا زخمی ہونا۔ جیمز فاکنر گو کہ دورۂ جنوبی افریقہ پر ٹیم کے ساتھ ہیں لیکن وہ جنوری…