ٹیگ محفوظات

یونس خان

عالمی کپ کے لیے پاکستان کا ممکنہ 15 رکنی دستہ

پاکستان سمیت تمام ملکوں کے پاس عالمی کپ کے لیے حتمی ٹیموں کے اعلان کی خاطر اب صرف ایک دن موجود ہے یعنی کہ حتمی فیصلے تو ہو ہی چکے ہوں گے، ایک یا دو دن کی کارکردگی کی بنیاد پر کسی فیصلے میں تبدیلی کا امکان تو نہیں ہوگا، بس صرف اعلان ہونا…

یونس خان کی سنچری رائیگاں، نیوزی لینڈ چوتھا ایک روزہ جیت گیا

چھ سال کے طویل عرصے کے بعد یونس خان کی ون ڈے سنچری اور شاہد آفریدی کی ایک اور دھواں دار اننگز بھی پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار نہ کرسکی اور نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز معرکہ آرائی کے بعد چوتھا ایک روزہ محض 7 رنز سے جیت کر سیریز ایک مرتبہ پھر…

سانحہ پشاور کے باوجود پاک-نیوزی لینڈ مقابلہ جاری

صرف چند روز قبل آسٹریلیا کے اوپنر فلپ ہیوز کی اندوہناک موت کی وجہ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کا جاری ٹیسٹ ایک دن کے لیے موخر کردیا گیا تھا لیکن گزشتہ روز پاکستان کے شہر پشاور میں ہونے والے عظیم سانحے کے باوجود دونوں ٹیموں کا چوتھا ایک روزہ…

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان، یونس خان واپس

نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز نہ جیت پانے کے بعد پاکستان نے آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ابتدائی دو ایک روزہ مقابلوں کے لیے اپنے دستوں کا اعلان کردیا ہے جس میں کئی واضح اور بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جن میں سب سے اہم یونس خان کی ایک روزہ اسکواڈ میں…

محمد حفیظ ڈبل سنچری کے بہت قریب، اور ایک مرتبہ پھر محروم

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین شارجہ میں جاری تیسرا ٹیسٹ محض ایک دن میں روپ بدل چکا ہے۔ پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان بالادست مقام پر تھا تو دوسرا روز مکمل ہونے پر نیوزی لینڈ ایسی پوزیشن پر ہے کہ مقابلہ اس کی گرفت میں دکھائی دیتا…

[ریکارڈز] یونس خان سال میں ایک ہزار رنز

سال 2014ء کے اوائل میں دبئی میں یونس خان کے 77 رنز بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی تھی لیکن اس کے ذریعے یونس نے ایک ایسے سنگ میل کی جانب پہلا اہم قدم ضرور بڑھایا جو بالآخر آج دبئی ہی کے مقام پر حاصل کیا گیا، یعنی ایک سال میں ایک ہزار ٹیسٹ…

انفرادی درجہ بندی، پاکستانی کھلاڑی بلندیوں کی جانب گامزن

سال بھر کی مایوس کن کارکردگی کے بعد جب پاکستان کے اوسان خطا ہوچکے تھے، لیکن متحدہ عرب امارات میں تین یادگار فتوحات کے بعد اب ٹیم نہ صرف سنبھل چکی ہے بلکہ عالمی درجہ بندی میں بھی ایک شایان شان مقام پر کھڑی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف کلین سویپ کے…

نیوزی لینڈ کا حشر بھی آسٹریلیا جیسا، پاکستان پھر جیت گیا

آسٹریلیا کے خلاف سلسلہ جہاں سے ٹوٹا تھا، مصباح الیون نے بالکل وہیں سے جوڑتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 248 رنز کے بھاری مارجن سے جیت لیا اور تین مقابلوں کی سیریز میں ایک-صفر کی برتری حاصل کرلی۔ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کے ہاتھ 'جیت کا…

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ، پاکستان کا فاتح دستہ برقرار

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی میں تاریخی فتح حاصل کرنے والے 16رکنی دستے کو اسی میدان پر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے بھی برقرار رکھا ہے۔ گزشتہ ہفتے پاکستان نے آسٹریلیا کو ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں 356 رنز کے…

یونس اور مصباح سرفہرست 10 بلے بازوں میں شامل

پاک-آسٹریلیا سیریز سے قبل یہ خدشہ تھا کہ شاید یہ دو ٹیسٹ یونس خان اور مصباح الحق کے کیریئر کے خاتمے کا سبب بن جائیں۔ سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف پے در پے شکستوں کے بعد ٹیم کے حوصلے پست تھے لیکن ان دونوں تجربہ کار کھلاڑیوں نے ثابت کیا کہ…