ہمیش بینیٹ بھی زخمی، ڈیرل ٹفی جگہ لیں گے

0 1,048

نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ہمیش بینیٹ ٹخنہ زخمی ہونے کے باعث عالمی کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ ڈیرل ٹفی کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ہمیش بینیٹ

ہمیش بینیٹ سری لنکا کے خلاف ٹیم کے آخری گروپ میچ کے دوران اپنا ٹخنہ زخمی کر بیٹھے تھے اور میچ میں صرف 4.1 اوورز کر اسکے۔ انہوں نے عالمی کپ میں 4 میچز کھیلے اور 6 وکٹیں حاصل کیں جس میں کینیا کے خلاف چار وکٹیں بھی شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ جسے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ کرنا ہے، اہم کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے باعث مسائل سے دوچار ہے۔ کپتان ڈینیل ویٹوری پاکستان کے خلاف میچ کے دوران گھٹنا زخمی کر بیٹھے تھے جبکہ کائل ملز بھی زخمی ہونے کے باعث سری لنکا کے خلاف اہم میچ نہیں کھیل پائے تھے۔

94 ایک روزہ مقابلوں میں 110 وکٹیں حاصل کرنے والے ڈیرل ٹفی جمعہ کو بھارت پہنچے تھے اور ممکن ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف کوارٹر فائنل کے لیے میدان میں اترنے والی ٹیم کا حصہ ہوں۔