ورلڈ کپ 2011ء کے لیے کینیا کے اسکواڈ کا اعلان

0 1,040
کینیا کے کپتان جمی کمانڈے (فائل فوٹو: © آئی سی سی)

2003ء کے عالمی کپ میں حیران کن طور پر سیمی فائنل تک رسائی پانے والے کینیا نے 2011ء کے عالمی کپ کے لیے اپنے حتمی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جو نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا مجموعہ ہے۔

نئے کپتان جمی کمانڈے کی کی قیادت میں شامل کھلاڑیوں میں 41 سالہ آل راؤنڈر اسٹیو ٹکولو بھی شامل ہوں گے جنہوں نے 2003ء کے عالمی کپ میں ٹیم کی قیادت کی تھی۔ وہ اور 32 سالہ تھامس اوڈویو اپنا پانچواں ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ دوسری جانب اسکواڈ کے 9 اراکین پہلی مرتبہ عالمی کپ میں حصہ لیں گے۔

کینیا کی ٹیم عالمی کپ 2011ء کے گروپ اے میں شامل ہے جس میں اس کا مقابلہ بالترتیب نیوزی لینڈ، پاکستان، سری لنکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور زمبابوے سے ہوگا۔ دورۂ بھارت پر موجود کینیا کے بارے میں اندازہ یہی ہے کہ اس مرتبہ وہ کوئی اپ سیٹ کرنے میں ناکام رہے گا کیونکہ اسے بھارت میں بڑودہ اور گجرات کے خلاف کھیلے جانے والے تمام پانچ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اعلان کردہ دستہ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
جمی کمانڈے (کپتان)، سیرین واٹرز، ایلکس اوبانڈا، ڈیوڈ اوبویا، کولنز اوبویا، اسٹیو ٹکولو، تمنے مشرا، راکپ پٹیل، مورس اوما، تھامس اوڈویو، نہے میا اوڈھیامبو، علیجاہ اوٹینو، پیٹر اونگونڈو، شیم این گوچے اور جیمز این گوچے۔