آئی سی سی صدارت؛ جنوبی افریقہ بھی روٹیشن پالیسی کے حق میں تھا

بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے عالمی کرکٹ خصوصاً بین الاقوامی کرکٹ کونسل پر اثرات کسی سے ڈھکی چھپی چیز نہیں ہیں۔ اس کا واضح اظہار آئی سی سی کے حالیہ سالانہ اجلاس میں ہونے والے بیشتر فیصلے ہیں جو بین الاقوامی انجمن کے بھارت کی جانب…

چندیمال کی یادگار سنچری، سری لنکا کو سیریز میں برتری

سری لنکا نے نوجوان دنیش چندیمال کی ناقابل شکست سنچری اننگ کی بدولت انگلستان کو تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ آخری لمحات میں نوجوان دنیش کا سنچری کے حصول کے لیے محتاط رویہ اور دوسرے اینڈ سے…

تیسرے ٹیسٹ کے لیے ویسٹ انڈین دستے کا اعلان، سروان باہر

ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف تیسرے و آخری ٹیسٹ کے لیے دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں ناقص فارم کے شکار رامنریش سروان کا نام شامل نہیں ہے۔ روسیو، ڈومینکا میں ہونے والے آخری ٹیسٹ کے لیے ویسٹ انڈیز نے لیوارڈ جزائر کے 21 سالہ بلے باز کیرن پاول…

عالمی درجہ بندی؛ لکشمن اور ایشانت سرفہرست 10 میں شامل

بھارت کے مرد بحران وی وی ایس لکشمن گو کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاؤن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے سے محروم رہے لیکن انہی دونوں اننگز کی بدولت وہ ٹیسٹ بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی کے سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں دوبارہ واپس آ گئے ہیں۔…

براوو، با اور بارش بھارت کی فتح میں حائل، دوسرا ٹیسٹ ڈرا

بھارت کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیت کر فیصلہ کن برتری حاصل کرنے میں تین 'ب' حائل ہو گئے یعنی براوو، با اور بارش۔ یوں ویسٹ انڈیز نے بارباڈوس میں بھارت کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا اپنا ریکارڈ برقرار رکھا۔ آخری روز بھارت نے 269…

بھارت نے دورۂ انگلستان کے لیے دستے کا اعلان کر دیا

بھارت نے انگلستان کے اہم ترین دورے کے لیے 17 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم میں نیم صحت مند وریندر سہواگ اور ظہیر خان بھی شامل ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے دورے میں شرکت نہ کرنے والے سچن ٹنڈولکر، یووراج سنگھ اور گوتم گمبھیر کو بھی واپس…

سری لنکا کی نظریں ایک روزہ عالمی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن پر

سری لنکا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن حاصل کر سکتا ہے اگر وہ انگلستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بقیہ تینوں میچز میں کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرے۔ اس وقت انگلستان سری لنکا سیریز دو مقابلوں کے بعد…

2 ہزار واں کرکٹ ٹیسٹ؛ تاریخ کی عظیم ترین الیون کا انتخاب

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے 2 ہزار ویں مقابلے کا جشن منانے کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ تاریخ کی عظیم ترین ٹیم تشکیل دینے کے لیے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو رائے دہی کے لیے طلب کیا ہے۔ انگلستان اور بھارت کے درمیان 21 سے 25 جولائی…

جے وردھنے کی شاندار سنچری اننگ، سری لنکا نے سیریز برابر کر دی

مہیلا جے وردھنے کی کیریئر بیسٹ اننگ کی بدولت سری لنکا نے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انگلستان کو کچل کر رکھ دیا اور 69 رنز سے با آسانی فتح سمیٹ کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا۔ اوول میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی…

سری لنکا؛ وزارت کھیل نے کرکٹ بورڈ تحلیل کر دیا

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کرکٹ بورڈز میں سیاست و حکومت کی مداخلت کے خلاف فیصلے کے ایک ہی روز بعد سری لنکا کی وزارت کھیل نے بد عنوانی اور بد انتظامی کا الزام لگاتے ہوئے عبوری کرکٹ بورڈ کو تحلیل کر دیا ہے۔ اب تمام اختیارات اگلے…