نئی عالمی درجہ بندی، سعید اجمل تیسرے بہترین باؤلر بن گئے

پاکستان کے اسپنر سعید اجمل بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں ایک روزہ کرکٹ کے سرفہرست باؤلرز میں آ گئے ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کے مکمل ہونے کے بعد جمعے کو جاری ہونے…

انگلستان: ایلسٹر کک ایک روزہ اور اسٹورٹ براڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر

انگلستان نے ایلسٹر کک کو قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی طرز میں تیز گیند باز اسٹورٹ براڈ قائدانہ کردار سنبھالیں گے۔ عالمی کپ 2011ء میں انگلستان کی بدترین کارکردگی کے بعد کپتان اینڈریو اسٹراس نے ایک…

معاملات طے پا گئے، محسن خان کا استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے دستے کے اعلان پر اٹھنے والا تنازع درون خانہ ہی حل کر لیا گیا اور چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے 'معاملات' طے پا جانے کے بعد استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دستے کے اعلان کے اگلے روز محسن خان نے…

بورڈ کی تنبیہ، محسن خان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ مؤخر

پاکستان کے چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کےانتخاب پر تنازع پیدا ہونے کے بعد استعفیٰ دینے کا ارادہ کر لیا تھا لیکن بدھ کو پریس کانفرنس سے کچھ پہلے فیصلے کو مؤخر کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے…

دورۂ ویسٹ انڈیز، بھارتی دستے کا اعلان 13 مئی کو ہوگا

دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے بھارت کی ٹیم کا اعلان 13 مئی کو چنئی میں کیا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق قومی سلیکشن پینل کا اجلاس مذکورہ تاریخ کو کرش سری کانت کی قیادت میں ہوگا۔ انڈین پریمیئر لیگ کے اختتام کے بعد بھارت…

ظہیر خان 'ارجن ایوارڈ' کے لیے نامزد

عالمی کپ 2011ء میں بھارت کے سب سے کامیاب باؤلر رہنے والے ظہیر خان کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے 'ارجن ایوارڈ' کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان بی سی سی کے سیکرٹری این سری نواسن نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا ہے۔…

میچ فکسنگ، سابق کھلاڑی کے بیانات نے سری لنکن کرکٹ میں تنازع کھڑا کر دیا

سری لنکا کے سابق بلے باز ہشان تلکارتنے کے بیانات نے دنیائے کرکٹ میں اک نیا تنازع پیدا کر دیا ہے۔ سری لنکا کے کھلاڑیوں پر 1992ء سے میچ فکسنگ میں ملوث رہنے کے الزامات لگانے والے تلکارتنے اب کہتے ہیں کہ وہ اپنے پاس موجود معلومات بین الاقوامی…

بارش نے پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، ویسٹ انڈیز ایک رن سے فتحیاب

بارش، خوش قسمتی اور لینڈل سمنز کی عمدہ بلے بازی نے ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف 1 رن سے فتح دلا دی۔ محمد حفیظ کی کیریئر کی دوسری سنچری رائیگاں چلی گئی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ مایوس کن شکست عالمی درجہ بندی میں پاکستان کو قیمتی پوائنٹس سے…

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، یونس اور عمر گل کی واپسی

ایک روزہ سیریز میں فتوحات کے جھنڈے گاڑنے کے بعد پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے بھی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کردہ دستے میں منجھے ہوئے بلے باز یونس خان اور تباہ کن گيند باز عمر گل کو واپس بلایا گیا ہے۔…

سیریز میں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز نے سروان کو طلب کر لیا

پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے ابتدائی تینوں میچز میں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز نے تجربہ کار بلے باز رامنریش سروان کو ٹیم میں واپس طلب کر لیا ہے۔ سروان ان تین سینئر بلے بازوں میں سے ایک تھے جنہیں 'نئے خون' کی شمولیت کی خاطر پاکستان کے…