زمرہ محفوظات

ویسٹ انڈیز

بھارت-ویسٹ انڈیز معرکہ، واکا کے پچ کیوریٹر اور اسکوررز کا امتحان

عالمی کپ 2015ء کے گروپ 'بی' کا ایک اہم مقابلہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین پرتھ کے واکا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں کی تیز گیندبازوں کے لیے مددگار پچ کے ساتھ ساتھ ایک بڑی کشش بڑا اسکور بورڈ بھی ہے۔ گو کہ برقی اسکور بورڈ کو رواج پائے…

ویسٹ انڈیز کو بھارتی خطرے کا سامنا، کلائیو لائیڈ پرامید

آئرلینڈ کے بعد جنوبی افریقہ سے بری طرح شکست کھانے کے بعد اب ویسٹ انڈیز کے پاس کو 'کرو یا مرو' کی صورتحال کا سامنا ہے کیونکہ اسے اگلے مقابلے میں دفاعی چیمپئن بھارت کا سامنا کرنا ہے، جہاں شکست کا مطلب ہے کہ ویسٹ انڈیز گروپ کے دوسرے مقابلوں کے…

ڈی ولیئرز 162 ناٹ آؤٹ، ویسٹ انڈیز 151 آل آؤٹ

ویسٹ انڈیز کے 'ازلی دشمن' ابراہم ڈی ولیئرز نے ایک مرتبہ پھر اپنے بلّے کا جادو دکھاتے ہوئے ان ناقدین کو خاموش کرا دیا ہے، جو بھارت کے ہاتھوں ٹیم کی مایوس کن شکست کے بعد جنوبی افریقہ کو عالمی کپ کے لیے کمزور امیدوار سمجھ رہے تھے۔صبح تک سڈنی…

صفر پر بچت اور پھر ڈبل سنچری

دنیائے کرکٹ میں اس وقت ہر طرف ایک ہی نام گونج رہا ہے، کرس گیل! جن کی 147 گیندوں پر 215 رنز کی اننگز نے کئی ریکارڈز توڑے اور ساتھ ہی کئی چہروں پر مسکراہٹ لائی اور کئی ذہنوں کو آنے والے خطرے سے آگاہ کرگئی۔ عظمت کی نئی بلندیوں کو چھونے والی…

کرس گیل کی ریکارڈ شکن اننگز، ویسٹ انڈیز کامیاب

ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں چار ڈبل سنچریاں بن چکی ہیں، سب بھارت کے بلے بازوں نے اپنے ہی ملک کی سازگار وکٹوں پر بنائیں لیکن عالمی کپ 2015ء کے پندرہویں مقابلے میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل نے زمبابوے کے خلاف جو کارکردگی…

گیل کی طوفانی ڈبل سنچری ریکارڈز کی نظر میں

صرف ایک دن پہلے کرس گیل کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کرکٹ میں ایک نئے تنازع نے جنم لیا، لیکن آج انہوں نے ہی تمام تر تنقید کا جواب میدان میں ایک تاریخی اننگز کے ذریعے دے دیا۔ یعنی ہر ناقد کو جواب دینے کا جو بہترین طریقہ ہو سکتا ہے، اور ہونا بھی…

ویسٹ انڈیز کرکٹ میں نیا تنازع

تنازعات، ہنگاموں، اہم کھلاڑیوں کے اخراج اور عالمی کپ کے پہلے مقابلے میں آئرلینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد پاکستان کے خلاف جیت کی بدولت جیسے ہی ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ایک مرتبہ پھر پرانی ڈگر پر واپس آنے لگی، ایک اور تنازع نے جنم لے لیا ہے۔…

پراعتماد ویسٹ انڈیز اور پرعزم زمبابوے مدمقابل

پاکستان کو شرمناک شکست سے دوچار کرنے والے ویسٹ انڈیز اور ابتدائی دونوں مقابلوں میں بھرپور اعتماد کے ساتھ کھیلنے والے زمبابوے کے مابین گروپ 'بی' کا ایک اہم مقابلہ اب سے چند گھنٹے بعد آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں کھیلا جائے گا۔ اپنے…

ویسٹ انڈیز کو دھچکا، زخمی ڈیرن براوو دو مقابلوں کے لیے باہر

آئرلینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد پاکستان کے خلاف شاندار فتح سے اپنے اوسان بحال کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز کو آئندہ مقابلوں سے قبل ایک سخت دھچکا پہنچا ہے، ان کے بہترین بلے باز ڈیرن براوو زخمی ہونے کے بعد دو مقابلوں سے باہر ہونے والے ہیں۔…

پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شرمناک شکست

ویسٹ انڈیز نے جس طرح ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ء کے اہم مقابلے میں پاکستان کو چت کیا تھا، بالکل اسی حکمت عملی کے تحت عالمی کپ 2015ء میں بھی پاکستان کو شکست دے دی ہے۔ پہلے مقابلے میں آئرلینڈ کے ہاتھوں مایوس کن شکست کھانے کے بعد اس نے پورا پورا بدلہ…