[ریکارڈز] یونس خان: سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے اول روز یونس خان نے اپنی شاندار بلے بازی کے ذریعے نہ صرف قومی ٹیم کی گرتی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا بلکہ ناقانل شکست سنچری اننگز کے ذریعے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرا درجہ بھی حاصل کرلیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا اعزاز عظیم بیٹسمین جاوید میانداد کے پاس ہے جبکہ اس فہرست میں دوسرا نام دوسرا نام انضمام الحق کا ہے۔ میانداد نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 124 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 52.57 کے شاندار اوسط کے ساتھ 8832 رنز بنائے۔ 1976ء سے 1993ء تک محیط بیٹنگ کیریئر عظیم الشان کیریئر میں 43 نصف سنچریاں اور 23 سنچریاں بھی شامل رہیں جبکہ ناقابل شکست 280 رنز ان کے کیریئر کی بہترین اننگز رہی۔
بیٹنگ میں جاوید میانداد کے جانشیں کا کردار ادا کرنے والے 'انضی' نے 119 میچز میں 50.16 کے اوسط سے 8829 رنز بنائے۔ یعنی میانداد سے صرف 3 رنز کم۔ ان کے کیریئر میں 25 سنچریاں اور 46 نصف سنچریاں شامل تھیں۔ مئی 2002ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں بنائے گئے 329 رنز ان کے کیریئر کی بہترین اننگز تھی۔
اب یونس 7532 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ اس بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتے کہ یونس سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز کا قومی ریکارڈ توڑ دیں گے لیکن صرف 90 ٹیسٹ میچز میں رنز کی اتنی تعداد، 52.30 کا شاندار اوسط اور 24 سنچریاں ان کی عظمت کی گواہی دے رہی ہے۔
سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی
مقابلے | رنز | بہترین اسکور | اوسط | سنچریاں | نصف سنچریاں | ||
---|---|---|---|---|---|---|---|
جاوید میانداد | ![]() |
124 | 8832 | 280* | 52.57 | 23 | 43 |
انضمام الحق | ![]() |
119 | 8829 | 329 | 50.16 | 25 | 46 |
یونس خان | ![]() |
90 | 7532 | 313 | 52.30 | 24 | 28 |
محمد یوسف | ![]() |
90 | 7530 | 223 | 52.29 | 24 | 33 |
سلیم ملک | ![]() |
103 | 5768 | 237 | 43.69 | 15 | 29 |