ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف اہم موقع کو کھو دیا

0 1,006

جب سری لنکن ٹیم اپنی پہلی ہی اننگ میں محض 200 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تو ویسٹ انڈیز کے پاس اِس قدر شاندار موقع میسر آیا تھا کہ وہ ذمہ دارانہ بلے بازی کے ذریعے نہ صرف 200 بنائے بلکہ زیادہ سے زیادہ رنز بناکر مہمان ٹیم کو پریشر میں لے آٗئے، مگر ویسٹ انڈیز نے تمام مواقعوں کو ضائع کیا اور پوری ٹیم محض 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

دوسرے دن کی خاص بات دھمیکا پرساد کی شاندار گیند بازی تھی جنہوں نے 4 وکٹیں لے کر میزبان ٹیم کی تمام ہی خواہشات پر پانی پھیر دیا، پرساد کا ساتھ دیا دلروان پریرا جنہوں نے تین کھلاڑی کو چلتا کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کوئی ایک بھی بلے باز ایسا نہیں تھا جس نے ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو مزید بہتر پوزیشن تک لے جانے کی کوشش تک کی ہو۔

جب سری لنکا کی بلے بازی کا آغاز ہوا تو اننگ کی پہلی ہی گیند پر تو پہلی ہی گیند پر دموتھ کرونارتنے جیروم ٹیلر کی گیند کا شکار ہوئے۔ لگ تو یوں رہا تھا کہ اِس بار بھی گیند باز جلدی جلدی وکٹیں لینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اوپنر کوشل سلوا کا ساتھ دینے آئے کوسال مینڈس۔ دونوں نے سمجھداری سے کھیلتے ہوئے ٹیم کو 55 رنز تک لے آئے تھے مگر اِس نازک مرحلے پر پہلی اننگ کے ہیرو جومیل ویریکن نے مینڈس کی وکٹ لی جنہوں نے 39  رنز بنائے۔

میچ ختم ہونے تک سری لنکا کے 76 رنز پر دو کھلاڑی آوٹ تھے جبکہ وہ مجموعی طور پر 109 رنز اوپر ہے۔ اگر اِس بار پہلی اننگ کی طرح غلطیاں نہیں ہوئیں تو اُمید ہے کہ ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے سری لنکا بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہوجائے گی۔